Daily Mumtaz:
2025-02-23@11:56:02 GMT

کراچی کے لنڈا بازار میں آتشزدگی، 20 سے زائد پتھارے جل گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

کراچی کے لنڈا بازار میں آتشزدگی، 20 سے زائد پتھارے جل گئے

کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں واقع لنڈا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ بازار میں کھڑی چار موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارتی ریاست تلنگانہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے علاقے رنجل منڈل میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساٹاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے گنگا رام اس کی اہلیہ بالا منی اور بیٹا کشن جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے جنگل گئے تھے، اسی دوران کھیتوں کے قریب کرنٹ کی تار سے چھو جانے کے سبب تینوں موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن اسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی
  • نوشہرہ: نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جان بحق 
  • ناجائز منافع خوری کسی طور قابل قبول نہیں ہوگی، ڈی سی کوئٹہ
  • تل ابیب کے قریب تین بسوں میں خوفناک دھماکے، مزید بموں کی تلاش جاری
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ
  • کراچی: عید پر زائد کرایہ لینے پر بس سروس انتظامیہ پر 75 ہزار روپے جرمانہ
  • گوجرانوالہ: اسٹیل مل میں آتشزدگی، 4 مزدور جاں بحق
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک
  • کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی: 10 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد