کراچی، پولیس نے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سید رحیم شاہ عرف طورے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کے 17 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مصطفیٰ قتل کیس میں نیا موڑ، معروف پاکستانی اداکار کا بیٹا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے جس کی شناخت ساحر حسن کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق اداکار کے بیٹے سمیت گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے تفتیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے مصطفیٰ قتل کیس سے ایک روز قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
تازہ پیشرفت میں عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔