کراچی:

نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور شادی لان کے قریب پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وہاج کے نام سے ہوئی، جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ ہادی اور 17 سالہ اوسید کے طور پر ہوئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
زخمی نوجوان اسید نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے اور وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر نارمل رفتار سے سفر کر رہے تھے۔

اسید کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکلوں کو اوورٹیک کیا جس کے نتیجے میں ان کی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس تصادم کے باعث وہاج کا سر روڈ پر کھڑی سوزوکی پر جا لگا، جبکہ دوسرا زخمی نوجوان ہادی سوزوکی کے نیچے گھس گیا۔

متوفی وہاج کے ماموں نے بتایا کہ وہاج میٹرک کا طالب علم تھا اور اپنے دوست کے بھائی کی شادی سے واپس آ رہا تھا۔ وہاج کے والد کا انتقال بچپن میں ہی ہو گیا تھا اور وہ اپنے گھر کا بڑا بیٹا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار تھے، تاہم حادثے کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا، جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 4 افراد گرفتار

نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

نارتھ کراچی میں واقع بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے مشتعل افراد کے خلاف سرکاری کی مدیعت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعہ تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں وسیم عمر، عزیر ابراہیم، حماد عباس اور عبید الیاس نامی افراد شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سرسید میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشتگردی، املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے جیسی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 80 سے 100 کے قریب  افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 4 افراد گرفتار
  • فیصل آباد: موٹر وے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نمازِ جنازہ ادا
  • کراچی:ٹریفک حادثات میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید 3 اموات
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق
  • لاہور: نواب ٹاؤن میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی