Juraat:
2025-02-25@13:14:17 GMT

کراچی کا حساس تھانہ پیر آباد پولیس موبائل سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

کراچی کا حساس تھانہ پیر آباد پولیس موبائل سے محروم

تھانے کی پولیس جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیوں کے لیے کرائے کی گاڑیاں لینے پر مجبور
موٹر سائیکل سوار جوانوں کے ذریعے کام چلایا جانے لگا، کرائم کے خلاف حکمت عملی پر سوال

( رپورٹ:اسد رضا ) تھانہ پیرآباد کے حدود میں کنواری کالونی قصبہ بنارس جیسے حساس علاقے ہیں،جہاں سرے سے تھانے کے پاس کوئی موبائل ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کہ تمام تھانوں کی اپنی اپنی جگہ حساس نوعیت ہے، جہاں تھانہ پیر آباد پولیس موبائل سے محروم ہے، تھانے میں ایک بھی سرگاری پولیس موبائل موجود نہیں۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو پکڑنے کے لیے پیر آباد پولیس کرائے کی گاڑیاں لینے پر مجبور ہے۔ اسنیپ چیکنگ کومبنگ آپریشن اور دیگر پولیس کارروائیوں کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ایس ایچ او پیر آباد امتیاز میر اپنی حکمت عملی کے باعث موٹر سائیکل سوار جوانوں کے ذریعے کام کر رہے ہیں، واضح رہے کہ ماضی میں کواری کالونی، قصبہ اور بنارس نوگو ایریاز تصور کیے جاتے تھے ۔تھانہ پیر آباد جیسے حساس تھانے میں پولیس موبائل کا نہ ہونا بالا افسران کی کرائم کے خلاف حکمت عملی اور پالیسی پر سوالیہ نشان ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پولیس موبائل تھانہ پیر پیر ا باد

پڑھیں:

کراچی، پولیس نے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

کراچی:

شہر قائد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سید رحیم شاہ عرف طورے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کے 17 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایئرپورٹ پر کھلی لوٹ مار؛ ایک فوٹوکاپی 400 روپے میں، ویڈیو سامنے آگئی
  • پولیس سے مدد مانگنے کے اگلے ہی دن 3 بچوں کی ماں قتل
  • کراچی، پولیس نے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
  • سول اسپتال کراچی میں سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن کرکے کوکلئیر امپلانٹ نصب کردیا گیا
  • اُس سازش سے بچیں جو موبائل کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے، حنیف عباسی
  • پشاور، خاتون بھاگتے چورکو پکڑ لیا، وڈیو سامنے آگئی
  • ایس ایچ او تھانہ دریجی مٹھا خان زہری غفلت برتنے پر معطل
  • مختلف علاقوں میں چھاپوں اور آپریشنز میں 30 ملزمان گرفتار
  • کراچی امن کی تلاش میں