کراچی:

حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ حب ریور روڈ نزد عالمگیر ویلفیئر میں آیا ہے، جہاں نامعلوم ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایدھی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی

لاہور:

قصور کے علاقے کھارا چوک کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار 8 افراد جاں بحق ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، اور کھارا چوک کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • برازیل میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 طلباء ہلاک
  • فرانس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • محراب پور: ٹریفک حادثے میں 2نوجوان زخمی،اسپتال منتقل
  • کراچی: ٹریفک حادثات میں نانا اور نواسہ جاں بحق، پانچ افراد زخمی
  • سٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق،3 زخمی
  • کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا، کل بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا
  • قصور ،باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،8 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی
  • قصور: رائے ونڈ روڈ پر وین نالے میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق
  • قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی