کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلارعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گراں فروشوں کے خلاف بلارعایت کارروائی ہوگی، بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں  گراں فروشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گراں فروشی کے خلاف پہلے ہی جاری مہم کو موثر بنانے کے لئے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم شکایتی سیل کے ساتھ ساتھ کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے دفتر میں بھی ایسوسی ایشن کے تعاون سے شکایتی سیل قائم کر دیا ہے، شکایتی سیل میں ایسو سی ایشن اور کراچی انتظامیہ کے نمائندے فرائض انجام دیں گے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبد الروف ابراہیم کے ہمراہ جوڈیا بازار میں میڈیا کے موجودگی میں کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا اور میڈیا سے بات چیت کی۔ چیئرمین ایسوسی ایشن عبدر الروف ابراہیم نے کہا کہ شکایتی سیل میں شہری ان نمبروں پر صبح نو بجے سے سات بجے تک شکایت درج کراسکیں گے جبکہ ایسوسی  ایشن کے دفتر واقع دوسری منزل کوئٹہ والا بلڈنگ بالمقابل سٹی کورٹ میں بھی شکایت وصول کی جائے گی۔

کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گروسری ایسوسی ایشن کے تعاون سے قیمتیں کنڑول کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلارعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گراں فروشوں کے خلاف بلارعایت کارروائی ہوگی، بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے گراں فروشوں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخوں کے مطابق اشیا فروخت کریں اور سختی سے سرکاری نرخوں پر عمل کریں، گراں فروشی کے خلاف جوڈیا بازار سیل سے ملنے والی شکایات کے ازالے کے لئے بھی یکساں کارروائی کی جاے گی، اس سے گراں فروشی کی روک تھام کے اقدامات موثر ہوں گے، شہری چاول دالیں گھی چینی مصالحہ جات سمیت کریانہ کی تمام اشیا سے متعلق گراں فروشی کی شکایت کرا سکیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلارعایت کارروائی کراچی انتظامیہ سرکاری نرخوں ایسوسی ایشن کے خلاف ایشن کے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

کراچی:

کیماڑی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران حب ریور روڈ پر واقع موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز نے خصوصی طور پر تیاری کی گئی ڈبل کیبن کو استعمال کیا تھا جسے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فونز اور نان پی ٹی اے آئی فونز کو فعال کرنے والی 40 خصوصی ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی غیرقانونی ماہی گیری، اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ٹرالر ضبط

ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق، برآمد کیے گئے موبائل فونز میں 109 آئی فونز جبکہ 509 اینڈرائیڈ فونز شامل ہیں، جنہیں بلوچستان کے راستے اسمگل کر کے کراچی لایا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق اسمگل شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 50 ملین روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان، نور اللہ اور محمد ہاشم کو گرفتار کرلیا ہے، جن سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان، اسمگل شدہ مال اور ڈبل کیبن گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
  • سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر شعبوں کے افراد کا فرحت اللّٰہ بابر کیخلاف کارروائی پر کھلا خط
  • لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
  • فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • کوئٹہ، مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹرول روم قائم
  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب
  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی