کسٹمز ایجنٹس کا غیرمعینہ مدت کے لیے کام بند کرنےکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (آن لائن) کسٹمز ایجنٹس نے 25 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیف اللہ خان، کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر، ارشد خورشید، منصور علی، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حاجی آصف خرم اعجاز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجناس اور خوردنی تیل سمیت چیزوں کی درآمدات کا کام 25فروری سے بند کردیں گے۔ کسٹمز ایجنٹ 400 ارب روپے کی
ڈیوٹی فراہم کرتی ہے۔ ہمارا کام بند ہونے سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔ کسٹمز ایجنٹس منگل کو ایکسپورٹ کا کام بند کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش اور خوردنی تیل کی قلت ہوتی ہے تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 45 کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس معطل کیے اس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ کسٹمز ایجنٹس کے مطابق 40 ایجنٹس کے لائسنس عدالت نے بحال کردیے ہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ جو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اس پر بھی فیصلہ جاری کیا جائے۔ ہمیں شک ہے کہ 45 کے بعد 450 ایجنٹس کے لائسنس بھی معطل کر دیے جائیں گے۔
کسٹمز ایجنٹس
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کسٹمز ایجنٹس ایجنٹس کے کام بند
پڑھیں:
قتل کی دھمکی، سلمان خان نے جِم سے تصاویر شیئر کردیں
جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے جم سے اپنی حیرت انگیز تصاویر شیئر کردیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں ان کی فٹنس اور نمایاں بائسپس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
تصاویر میں سلمان خان سخت ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیا۔ ورون دھون سمیت رنویر سنگھ نے اداکار کی فٹنس کی تعریف میں تبصرے کیے۔
View this post on InstagramA post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)
سلمان نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’شکریہ موٹیویشن کے لیے‘۔ دبنگ اداکار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس پر ان کے مداح ان کی فٹنس سے متاثر ہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو ایک نئی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ یہ دھمکی واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی۔ پیغام میں سلمان خان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں قتل کرنے اور انکی گاڑی کوبم لگا کر دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 اپریل کو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔