کراچی:

رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصُی شرکت کی۔ 

ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاق چوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ 

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل  اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔ مہمان خصوصی نے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کا میابی  سے ٹریننگ مکمل کرنے پر پریڈ کے شرکاء اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن ان کے مستقبل میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز (سندھ) ملک بھر میں اعلیٰ اقدار کی حامل ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی اور مانی جاتی ہے، سندھ رینجرز نے ہر میدان میں نہایت اعلیٰ کارکردگی، شجاعت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد کی حفاظت، کراچی میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن اور مختلف قومی و صوبائی سطح کی تقریبات پر موثر ترین سیکیورٹی کی فراہمی جیسی ذمہ داریوں کو مکمل پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔

مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ موجود دور میں پاکستان کے دشمنوں نے ملک میں اندرونی خلفشار پیدا کرنے کے لیے ہائیبرڈ وار اور فیفتھ جنریشن وار کا سہارا لیا جس کے اثرات بالعموم سندھ اور بالخصوص کراچی میں بھی رونما ہوئے جن کا بطریق احسن مقابلہ کر کے پاکستان رینجرز (سندھ) نے دہشتگردی اور بدامنی کے واقعات کا بروقت تدراک کیا اور شہر کو ہر طرح کی پرامن سرگرمیوں کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا۔ 

لیفٹیننٹ جنرل  اویس دستگیر نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز (سندھ)نے بالخصوص شہرِ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے گزشتہ سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، پا کستا ن رینجرز(سندھ) نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کامیاب آ پریشنز کرکے متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے  کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور ایمونیشن بھی برآمد کیا، رینجرز  نے اسپیشل آپریشن جن میں بالخصوص کچے کے ایریا میں آپریشن کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام، مردم شماری، مذہبی تقریبات، چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش، آئیڈیاز 2024، پہلی بین الاقوامی خوراک اور زرعی نمائش، ٹرائی نیشنل کرکٹ سیریز، حالیہ منعقدہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی، پاکستان نیوی بین الاقوامی امن مشق اور اقلیتوں کی تقریبات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ یہ پاکستان رینجرز (سندھ) کا ہی سرمایہ افتخار ہے اور اس کے ثمرات صوبے بھر میں بحالی امن کی صورت میں واضح نظر آتے ہیں۔ 

اس موقع پر تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب بھی شریک تھے۔

تقریب میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمل اسکواڈ کے چاق چوبند دستے نے بھی پریڈ میں عملی مظاہرہ پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان رینجرز بین الاقوامی کراچی میں کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

7 سیارے ایک صف میں، یہ  دلفریب منظر پاکستان سمیت دنیا میں کب دکھائی دے گا؟

ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے 28 فروری کو ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان سیاروں میں زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد شامل ہوں گے اور اس منظر کو پلینٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نودریافت سیارے میں خاص کیا ہے؟

سیاروں عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل کو تو انسان بغیر کسی دوربین کے دیکھ سکیں گے جبکہ یورینس، مریخ اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ایک چھوٹی دوربین کی ضرورت ہوگی۔

سیاروں کی یہ صف بندی یا پریڈ جنوری میں شروع ہوئی تھی جب 21 سے 29 جنوری تک زہرہ، مریخ، مشتری، یورینس اور نیپچون آسمان پر ایک ہی قطار میں آگئے تھے۔

مزید پڑھیے: سائنسدانوں کو زمین سے دوگنا بڑے سائز کے سیارے پر زندگی کے آثار مل گئے

اب 28 فروری کو اس میں مرکری کے اضافے کے ساتھ یہ پریڈ اپنے عروج پر پہنچ جائے گی۔

یہ خوبصورت نظارہ پاکستان، بھارت، امریکا، میکسیکو، کینیڈا سمیت کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نایاب منظر 28 فروری 2025 کے 15 سال بعد 2040 میں دوبارہ دیکھا جاسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

7 سیارے ایک صف میں پلینیٹ پریڈ سیاروں کا گشت سیاروں کی پریڈ

متعلقہ مضامین

  • 7 سیارے ایک صف میں، یہ  دلفریب منظر پاکستان سمیت دنیا میں کب دکھائی دے گا؟
  • کراچی میں پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کا آغاز
  • پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025  کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب ، کور کمانڈر کراچی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • کراچی: رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم
  • بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے، سلمان اکرم راجا
  • بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے، سلمان اکرم راجا
  • کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی بیٹھک
  • ٹرمپ کے بڑے فیصلے: امریکی محکمہ دفاع میں ہلچل، اعلیٰ فوجی قیادت برطرف