وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورہ کراچی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ دورہ کراچی ناسازی طبیعت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور آج صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف، مینا خان آفریدی، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق سینیٹر محمد علی درانی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کا دورہ کرنے والے تھے۔
کراچی میں علی امین گنڈاپور کا انصاف ہاؤس کا دورہ، پیر پگاڑا سے ملاقات اور دیگر اہم مصروفیات شیڈول تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے، محمود خان کا الزام
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تمام لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں محمود خان نے پی ٹی آئی کی قیادت پر کمپرومائزڈ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کی مجھے بھی پیشکش ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفاد میں تھا۔
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، اگر مجھے اقتدار کی بھوک ہوتی تو آج وفاقی وزیر ہوتا لیکن یہ پیشکش مسترد کردی۔
محمود خان پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 17 اگست 2018ء سے جنوری 2023ء تک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہے، اُن کا دورانیہ 4 سال 140 دن بنتا ہے۔