کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار باپ بیٹا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری، حادثے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں رکشے میں سوار شخص بھی شدید زخمی ہوا۔
واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ 55 دنوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 126 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سعودیہ سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ
سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر 38 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 12 افراد کو بے دخل کیا گیا جبکہ امارات سے 2، قطر سے ایک اور آذربائیجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر ایک پاکستانی کو بے دخل کردیا۔ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدرآباد اور رکشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ عراق، عمان اور سعودی عرب کے وزٹ ویزوں کے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، عراق، یونان، آذربائیجان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے وزٹ ویزوں کے 13 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافر بھی پروازوں سے اتارے گئے۔