کراچی: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ آج کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آئے درست آئے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے کر پارلیمنٹ میں بھیجا جاتا ہے، آج پاکستان میں جو آدمی اپنا ضمیر بیچ دیتا ہے وہ وفادار ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جو سچ بولتا ہے، جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے وہ غدار ہے، پورا ملک جانتا ہے انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی

پڑھیں:

مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو سکھ بحران میں تبدیل کر دیا

بھارتی حکومت کی سکھ برادری کے خلاف دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو جان بوجھ کر امرتسر میں اتارنے کے معاملے نے سکھ برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 5 فروری 2025 کے بعد سے اب تک تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں، جن میں 332 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں پہنائی گئیں جبکہ سکھ مسافروں کی پگڑیاں دوران پرواز اتار لی گئیں، جسے سکھوں کی بے عزتی اور مذہبی اقدار کی پامالی قرار دیا جا رہا ہے۔

سکھ رہنماؤں نے اس اقدام کو مودی سرکار کی ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جان بوجھ کر سکھ برادری کو نشانہ بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت سنگھ مان نے سوال اٹھایا کہ جب ملک بھر میں سینکڑوں دوسرے ہوائی اڈے موجود ہیں تو جلاوطن بھارتیوں کو خاص طور پر امرتسر میں اتارنے کا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے اس اقدام کو ریاست پنجاب کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔

شیرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو مکمل ناکام قرار دیا۔ ایس جی پی سی کے رہنماؤں نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے اس سازش کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی تو وہ خود اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے۔

سکھ برادری نے مودی سرکار کے اس عمل کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت سکھوں کے خلاف دانستہ طور پر نفرت کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟
  • ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آکر بحران میں گھرا ہوا ہے:محمود خان اچکزئی
  • ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے، محمود خان اچکزئی
  • محمود اچکزئی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا خیال ہے، رؤف حسن
  • مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو سکھ بحران میں تبدیل کر دیا
  • ڈاکو راج کیخلاف اقدامات نہ کیے تو حکمرانوں کا گھیرائو کرینگے‘ کاشف شیخ
  • ترکیہ اور پاکستان کا باہمی تعاون مسلم ممالک کے لئے مثال بن سکتا ہے، ترک سفیرعرفان نذیراولو
  • پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان
  • بھارت اس بار پاکستان سے نہیں جیت سکتا، مہا کمبھ میلے کے بابا نے دعویٰ کردیا