کراچی میں شارع فیصل پرقوم پرست جماعت ’جئے سندھ قومی محاز‘ (جسقم) کی جانب سے پولیس پر مبینہ حملے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالے جانے کیخلاف کراچی بار کا کنونشن

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ اور ایس ایچ او صدر عمران زیدی سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق حملے میں ایس ایس پی ساؤتھ کے اسکواڈ اور ایس ایچ او آرام باغ کی موبائل گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔

مقدمہ میں ریلی کی قیادت کرنے والے اسلم خیرپوری، نیاز کالانی، اسماعیل، عبد الستار، عبدالفتح بگھیو، اسد سندھیار، وحید سندھی، ساجن کمار، سرمد میرانی اور  خادم چانڈیو سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف آئی آر جسقم حملہ کراچی پولیس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر حملہ کراچی پولیس

پڑھیں:

لاہور: پولیس اہلکاروں کی جانب سے قیدی کیلئے خصوصی دعوت کا انکشاف

سروسز اسپتال لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے  قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیا گیا، قتل کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزم کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اہلکاروں نے قیدی کی غیر قانونی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کروائی کھانے کا انتظام کیا، ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا، خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد دو اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمہ جوڈیشل ونگ کے سب انسپکٹرمحمد انور کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گراؤنڈ سے سرکاری ملازم کی لاش برآمد
  • کراچی، جسقم کی ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج
  • لاہور: پولیس اہلکاروں کی جانب سے قیدی کیلئے خصوصی دعوت کا انکشاف
  • لوئر کرم، حاجی کریم سمیت 70 افراد گرفتار، کانوائے پر حملے کے دوران لوٹا ہوا اکثر سامان بھی برآمد
  • لوئر کرم حاجی کریم سمیت 70 افراد کو گرفتار، کانوائی پر حملے کے دوران لوٹا ہوا اکثر سامان بھی برآمد
  • جسقم احتجاج، مظاہرین کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او زخمی
  • کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج
  • پرویز الہٰی کے گھر چھاپے میں پولیس پر حملے کا مقدمہ، سرکاری گواہ طلب
  • امیر جماعت اسلامی کے خلاف جعلی مقدمہ