کراچی، جسقم کی ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قوم پرست جماعت جسقم کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز جسقم نے کراچی میں شارع فیصل پر ریلی نکالی تھی، ریلی کے شرکاء نے ایف ٹی سی کے قریب پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔
تشدد سے ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ، ایس ایچ او صدر عمران زیدی بھی زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے۔
مقدمہ میں ریلی کی قیادت کرنے والے اسلم خیرپوری، نیاز کالانی، اسماعیل، عبدالستار، عبدالفتح بگھیو ودیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج
—فائل فوٹوپولیس نے کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا۔
کوئٹہ کے علاقے شعبان میں 2 روز قبل پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
اس موقع پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔