کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی بیٹھک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر پگارا نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق میں مسائل پر ہماری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں ذہنی ہم آہنگی ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے اسی میں ملک اور ادروں کی مضبوطی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالز بنانے کے خلاف جی ڈی اے کے موقف کی حمایت کردی۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز کی تعمیر ملکی بقا کا مسئلہ ہے اس اقدام کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے راجا ہاؤس میں سربراہ
جی ڈی اے پیر پگارا و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ قبل ازیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، محمود خان اچکزئی، ناصر شیرازی ،حامد رضا ، ساجد ترین، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر نے راجا ہاؤس پہنچ کر جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی دوری نہیں ہے، ہم ایک ذہن کیساتھ آگے بڑھیں گے ، ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کو اسکے حقوق دلانے کیلیے جدوجہد کررہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان رہنماو ں
پڑھیں:
مقامی زبانوں کت تحفظ کیلئے اقدامات کرین : پاکستان کا مستقتبل آئینی بالادستی ،آزاد عدلیہوصحافت سے وابستہ، بلاول
کراچی؍ لندن (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لیے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بینظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے صرف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کیلئے حق بجانب ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب ڈریکونین لاء ہے، ہم اس کے آج بھی مخالف ہیں۔ بلاول بھٹو نے بلوچستان میں سکیورٹی صورت حال کو قابل تشویش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے اپنی حفاظت کیلئے ہیں۔ دریں اثناء مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے پاکستان کے لسانی ورثے کے تحفظ کے لئے لسانی تحقیقی مراکز کے قیام، مادری زبانوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے اور ادبی و ثقافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مادری زبان صرف اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری شناخت، تاریخ اور ثقافتی ورثے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مادری زبان میں تعلیم کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بچے اپنی مادری زبان میں سب سے آسان و بہتر انداز میں سیکھتے ہیں۔