(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سےروانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522، کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔

 کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157اورکراچی سے کوالالمپورجانے والی بتیک ایئر کی پرواز او ڈی 136  بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے آل ویمن اسپیس فلائٹ کے ساتھ خلا کا سفر کرلیا

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ’آل ویمن اسپیس فلائٹ‘ کے ساتھ خلا کی سرحد عبور کرلی۔

معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے پیر کے روز خلا کی ایک مختصر پرواز کی، جس میں صرف خواتین پر مشتمل عملہ شامل تھا۔ یہ پرواز امریکی بزنس مین جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلو اوریجن‘ کے ذریعے امریکی ریاست ٹیکساس سے صبح 8:30 بجے روانہ ہوئی اور تقریباً 10 منٹ بعد بحفاظت زمین پر واپس آئی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Blue Origin (@blueorigin)

اس مشن میں کیٹی پیری کے ساتھ جیف بیزوس کی منگیتر لورین سانچیز اور مشہور ٹی وی میزبان گیل کنگ سمیت چھ خواتین شامل تھیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Blue Origin (@blueorigin)

راکٹ نے زمین سے 100 کلومیٹر (تقریباً 62 میل) کی بلندی تک پرواز کی، جو خلا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحد ’کارمن لائن‘ سے آگے ہے۔

گیل کنگ کے مطابق پرواز کے دوران پیری نے ’واٹ آ ونڈرفل ورلڈ‘ گانا گایا۔ واپسی پر پیری نے راکٹ سے باہر نکل کر زمین پر بوسہ دیا اور کہا، ’یہ ایک 10 میں سے 10 تجربہ تھا‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Blue Origin (@blueorigin)

یہ مشن 1963 کے بعد پہلا ’آل ویمن اسپیس فلائٹ‘ مشن تھا، جب ویلینٹینا تیراشکووا نے اکیلے خلا کا سفر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے آل ویمن اسپیس فلائٹ کے ساتھ خلا کا سفر کرلیا
  • کراچی؛ کورنگی کریک میں 18 روز قبل بھڑکنے والی آگ اچانک بجھ گئی
  • ایرانی نمائندے کا آئی اے ای اے کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور
  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے کل سے مذاکرات شروع ہونے کا امکان
  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمینِ حج سفر کریں گے: چیف آپریٹنگ آفیسر