جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر اور فوٹو کاپی دکان کے ملازم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر فوٹو کاپی سروس کے نرخ پر اختلاف کے باعث پیش آیا۔

حکام کے مطابق معلوم ہوتا ہے اس معاملے میں لاگو چارجز 400 روپے نرخ نامہ کے مطابق ہیں۔ ردعمل دینے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے ملازم کا ایئرپورٹ پاس منسوخ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ منیجر کے حکم پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، منیجر نے ایئرپورٹ پر پیشہ ورانہ ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

روہڑی: کوچ کے مسافر سے 14 کلو ہیروئن برآمد

—فائل فوٹو

محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول نے روہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کوچ کے مسافر سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ 

ترجمان محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 14 کلو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ 

کارروائی کے دوران ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پشاور سے ہے۔

کراچی: گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گھگھر پھاٹک کے قریب گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔ 

وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے بلا تفریق کاروائیاں تیز کی جائیں اور روڈ چیکنگ مہم کو بھی بلا ناغہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  •  نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع ، روم میں اتار لیا گیا 
  • روہڑی: کوچ کے مسافر سے 14 کلو ہیروئن برآمد
  • کراچی؛ گراؤنڈ سے سرکاری ملازم کی لاش برآمد
  • ایئرپورٹ پر کھلی لوٹ مار؛ ایک فوٹوکاپی 400 روپے میں، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ
  • کراچی، ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
  • گوادر کا نیا ایئرپورٹ: نہ جہاز نہ مسافر، بس ایک پراسراریت
  • سری لنکا میں خوفناک حادثہ: مسافر ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک
  • کراچی ایئرپورٹ چینی انجینئرز خودکش حملہ کیس، پولیس کو فائل اور چالان پیش کرنے کی آخری مہلت