Express News:
2025-02-25@11:40:21 GMT

میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کے دورے کے دوران لفٹ حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں تمام سوار افراد محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور دیگر حکام اسپتال کے معائنے کے دوران لفٹ میں سوار تھے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔ 

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محراب پور: ٹریفک حادثے میں 2نوجوان زخمی،اسپتال منتقل

محراب پور(جسارت نیوز)مسافر اور گڈز رکشہ میں تصادم، 2 نوجوان زخمی ہوگئے، مورو پولیس تھانہ کی حدود باندھی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر سفید مسجد کے پاس تیز رفتار مسافر رکشہ اور مال بردار گڈز رکشہ میں تصادم ہوگیا، اس حادثے میں صدام حسین ولد خادم حسین سولنگی اور محمد نوید ولد محمد سومر سولنگی زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو مورو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی عباسی شہید ہسپتال کی لفٹ گرنے کے حادثے میں بال بال بچ گئے
  • مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئے
  • کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار باپ بیٹا جاں بحق
  • کراچی؛ مین ہول کی تعمیرکے دوران 2 مزدور سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
  • تامل سپر اسٹار اجیت کمار کی کار ریسنگ کے دوران پھر سے حادثے کا شکار
  • سپر ہائی وے پر 2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
  • کراچی، ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
  • محراب پور: ٹریفک حادثے میں 2نوجوان زخمی،اسپتال منتقل
  • موٹر سائیکل پر سوار 5 افراد حادثے کا شکار‘ نانا، نواسہ جاں بحق