Jang News:
2025-02-25@10:18:38 GMT

مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئے

مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آکر پھنس گئی تھی۔ لفٹ میں موجود میئر اور ڈپٹی میئر سمیت تمام افراد محفوظ رہے

میئر سمیت تمام افراد 5 سے 10منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔

میئر کراچی نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کردیا۔

ذرائع کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت 15 سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عباسی شہید اسپتال میئر کراچی لفٹ میں

پڑھیں:

کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ

—فائل فوٹو

کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔

کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔ 

سینیگال، سعودیہ، عمان سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانی بے دخل

سینیگال سے انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 3 نوجوانوں سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 5 کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی حراست میں دے دیا گیا۔

سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3، یمن کے 1، قطر کے 2، متحدہ عرب امارات کے 1، تنزانیہ کے 1، بوسٹوانہ کے 3، جنوبی افریقا کے 1، لائبیریا کے1، براؤنڈی کے 1، کانگو کے 2 اور یوگنڈا کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

کراچی سے وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا پر کمبوڈیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ اور سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مرتضیٰ جتوئی سول اسپتال سے نارا جیل حیدرآباد منتقل
  • میئر کراچی عباسی شہید ہسپتال کی لفٹ گرنے کے حادثے میں بال بال بچ گئے
  • خانہ فرہنگ ایران کراچی میں شہدائے قدس شہید حسن نصراللہ و شہید ہاشم صفی الدین کی یاد میں جلسہ
  • میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار
  • کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ
  • سپر ہائی وے پر 2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
  • سول اسپتال کراچی میں سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن کرکے کوکلئیر امپلانٹ نصب کردیا گیا
  • حیدرآباد: جی ڈی اے کے گرفتار رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی اسپتال منتقل
  • کراچی: اسپتال میں ورثاء کئی روز سے داخل بچے کی لاش چھوڑ کر فرار