Jang News:
2025-02-25@07:50:18 GMT

کراچی: صبح میں ہلکی دھند کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

کراچی: صبح میں ہلکی دھند کا امکان

—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صبح میں ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ٹھنڈی ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رہنے کا امکان

پڑھیں:

کراچی؛ مین ہول کی تعمیرکے دوران 2 مزدور سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی:

نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب گہرے مین ہول کی تعمیر اور کھدائی کے دوران 2 مزدور سیوریج کے پانی میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ 

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول میں اتر کر رسیوں کی مدد سے دونوں افراد کی لاشوں کو باہر نکال کر چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

 اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ لنڈی کوتل سمیت ملحقہ نالوں میں تعمیراتی کام چل رہا ہے اور گہرے مین ہول کی تعمیر اور کھدائی کے دوران 2 مزدور نالے میں گر گئے جو پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ بہہ کر کچھ فاصلے تک پہنچ گئے۔

اس دوران ان کے دیگر ساتھیوں نے سخت جدوجہد کے بعد سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو رسیوں کی مدد سے باندھ کر باہر نکال لیا۔

انھوں ںے بتایا کہ متوفین کی شناخت 27 سالہ غفار خان اور 25 سالہ طفیل کے نام سے کی گئی جوٹھیکدار کے ملازم تھے اور ان کا آبائی تعلق باجوڑ سے تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ان کے دیگر ساتھیوں کے حوالے کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں بوندا باندی، آج وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کا امکان
  • کراچی میں موسم ابرآلود، بارش کے کتنے امکانات؟
  • کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • کراچی؛ مین ہول کی تعمیرکے دوران 2 مزدور سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کتنا امکان ہے؟
  • آج شام گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش  کا امکان؛ بادل کہاں برسیں گے؟
  • آج مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
  • پاکستان میں ایک اور مغربی سسٹم کل داخل ہوگا، کن شہروں میں بارش کے امکانات؟
  • کراچی کے شہری 3 روز میں3 موسم سے لطف اندوز ہوں گے