کراچی:

گلبہار حاجی مرید گوٹھ میں ایک گھر میں چوری کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانے پر ڈکیتوں نے تیز دھار آلے کے وار سے دادی اور پوتے کو شدید زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلبہار میں مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے دادی اور پوتا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او گلبہار ہدایت اللہ نے بتایا ایک ملزم چوری کی نیت سے حاجی مرید گوٹھ خاموش کالونی میں واقع ایک گھر میں داخل ہوا تھا کہ اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر ملزم نے تیز دھار آلے کے وار سے 90 سالہ دادی اور ان کے پوتے وشال رامو کو زخمی کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرار ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلبہار کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہ میر عرف شیمو کے نام سے کی گئی جس سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دادی اور

پڑھیں:

حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی

حیدر آباد:

جنرل بس اسٹینڈ پر ملزمان کی گرفتاری کیلیے جانے والی پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا، چار حملہ آور گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ہاشم بروہی کے مطابق اقدام قتل اور دھمکیاں دینے کے ایک مقدمے میں کارروائی  کے لیے فریادی کے ہمراہ پولیس پارٹی جب  ملزمان کے قریب پہنچی تو فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کیس کے فریادی سمیت دو افراد جاں بحق اور اے ایس آئی لیاقت شدید زخمی ہوگیا۔ 

ایس ایچ او کے مطابق لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں مختارعلی اور سلمان پٹھان شامل ہیں۔

ہاشم بروہی نے بتایا کہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنےو الے چاروں مسلح ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

دریں اثنا ایس ایس پی حیدرآبادعدیل چانڈیوپولیس پارٹی پر حملے کے بعد سول اسپتال پہنچے اور جاں بحق افراد اور زخمی اے ایس آئی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ 

 انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں  کیس کا فریادی اور ملزمان کی طرف سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، چار حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا
  • پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، ڈکیتی مزاحمت پر 9 شہری زخمی
  • کراچی: فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے دو افراد زخمی
  • کراچی: خودسوزی کے دوران جھلس کا زخمی ہونے والا شخص جاں بحق
  • کراچی: مسلح ڈاکو شہری سے 25 لاکھ چھین کر فرار، مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خاتون جاں بحق