شہاب ثاقب کے دلکش مناظر فضا میں ٹوٹے تارے پھیل گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی (سٹاف رپورٹر)شہر قائد کی فضائوں میں اس وقت دلکش مناظر دیکھے گئے جب شہاب ثاقب آسمان سے گرتے ہوئے زمین کی طرف سفر کر رہے تھے۔شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے ٹوٹے ہوئے تاروں کی مانند شہاب ثاقب کو فضا میں پھیلتے ہوئے دیکھا،سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوگئی۔شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون میں قید کیں، آسمان پر شہاب ثاقب کو گزرتے ہوئے رات 2بج کر 43منٹ پر دیکھا گیا۔ کراچی کی فضاؤں میں ان شہابیوں کی چمک نے آسمان کو ایک منفرد منظر بخشا، جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہاب ثاقب
پڑھیں:
مطلب آج فل عیاشی! دانیہ شاہ کی رمضان میں متنازع ویڈیو وائرل
لودھراں(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف سیاستدان اور سابق اینکر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ اور حکیم شہزاد کی موجودہ بیوی دانیا شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے سنی جا سکتی ہیں: “مطلب آج فل عیاشی!”
تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی جب رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بیان کو ناپسند کرتے ہوئے اسے مقدس مہینے کے تقدس کی پامالی قرار دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ رمضان میں تقویٰ، عبادات اور صبر کی تلقین کی جاتی ہے لیکن دانیا شاہ جیسے افراد اپنے غیر سنجیدہ بیانات سے اسلامی اقدار کو مجروح کر رہے ہیں۔
بعض صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی دانیا شاہ ہیں جنہوں نے عامر لیاقت حسین کے ساتھ شادی اور علیحدگی کے بعد کئی متنازع بیانات دیے، اور اب وہ دوبارہ خبروں میں آنے کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ کیا مشہور شخصیات کو اپنے الفاظ کے چناؤ میں زیادہ محتاط نہیں ہونا چاہیے؟ جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دانیا شاہ کا یہ جملہ کسی مخصوص سیاق و سباق میں کہاگیا ہوگا۔
مزیدپڑھیں:عید الفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا اعلان