Islam Times:
2025-03-21@06:50:38 GMT

کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے تحت 25واں سالانہ کتب میلہ، ویڈیو رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 25واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 20 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی، العرفان پبلیکیشن، دارالثقلین پبلکیشنز، شہید مطہری فورم، طاہراز، محفوظ بک ایجنسی، الکساء فاؤنڈیشن، متاب پبلیکیشنز، ایلیا پبلیکیشنز کراچی، شہید فاؤنڈیشن پاکستان، ادارہ تنزیل القرآن، خوجہ جماعت یوتھ، مؤسسہ امام باقرؑ، بَقِیَّہ بک بینک، افتا ویلفیئر ٹرسٹ سمیت دیگر پبلشرز و اداروں نے شرکت کی۔ سالانہ کتب میلے کے دوران ٹیم ’’دین اور ہم‘‘ کی جانب سے شرکاء خصوصاً نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا، اس موقع پر ماہر علماء کرام نے خاندانی مسائل، تلاوت و قرأت کی مہارت، سیاسی معاملات، ضروری مطالعہ کی کتابوں سمیت دیگر موضوعات سے متعلق رہنمائی فراہم کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مختلف سرگرمیوں کتب میلے میں

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو  ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 42 سالہ نذیر احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ سولجر بازار 3 نمبر کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ شہزاد نامی شخص زخمی ہوگیا جس فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی الآصف اسکوائر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 15 سالہ امجد خمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی فوری طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں 3 دنوں میں 200 بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید
  • غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71فلسطینی شہید
  • غزہ: اسرائیلی فورسز کی سحری کے وقت وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت مزید 71 فلسطینی شہید
  • غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید
  • غزہ: صیہونی فورسز کی آج بھی سحری کے وقت بمباری، بچوں سمیت مزید 71 فلسطینی شہید
  • معاہدے کے باوجود اسرائیل کی بمباری جاری، غزہ میں 183 بچوں سمیت مزید 436 افراد شہید
  • کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے تحت 25واں سالانہ کتب میلہ
  • کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 25ویں سالانہ کتب میلے کا انعقاد