2025-03-21@05:21:28 GMT
تلاش کی گنتی: 89
«مختلف سرگرمیوں»:
اسلام ٹائمز: دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 25واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 20 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ...
اے این ایف نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع واشک میں کارروائی ماشکیل کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں سمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 840 کلو افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔اسی طرح دوسری کارروائی چمن کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ دونوں کارروائیوں میں برآمد کردہ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔اس حوالے سے نامعلوم منشیات سمگلرز کیخاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
—فائل فوٹو محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع واشک میں کارروائی ماشکیل کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 840 کلو افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔اسی طرح دوسری کارروائی چمن کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے این ایف کی 14 کارروائیاں، 1 ٹن 74 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 14 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں کارروائیوں میں برآمد کردہ...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مختلف ممالک کے شہریوں پرامریکی ویزوں کی پابندیاں عائد کرنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور امریکی میڈیا نے جو خبریں دی ہیں ان کے مطابق تین کیٹگریز بنائی جا رہی ہیں اور پاکستان کو اس فہرست میں شامل کیا جائیگا ۔ امریکی نائب صدر نے تو یہاں تک اعلان کردیا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی امریکہ سے بے دخل کیا جاسکتا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نان امیگرینٹ کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کئے اور اب اپنے منشور پر عمل پیرا ہیں ،ان کی ترجیحات میں یہ بات شامل ہے کہ امریکہ کے اندر کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر داخل نہ ہوسکے...
کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews دھماکے سیکیورٹی اہلکار شہید کوئٹہ وی نیوز
آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں نیلم اور لیپہ کرناہ میں شدید برف باری کے بعد تودے گرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل برفانی تودے گر رہے ہیں، جس کے باعث راستے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تودے گرنے کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہونے سے کئی جگہوں پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ محکمہ شاہرات نے عوام سے غیرضروری سفر سے اجتناب برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے3 رکنی سنیچر و ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف اوقات میں دفاتر اور شاپنگ پر جاتے ہوئے شہریوں کی ریکی کرتے تھے۔ ملزمان موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان سے لوٹی گئی نقدی، موبائل فون اور 2 پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان علی ، زوہیب اور فیضان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔...
—فائل فوٹو محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ اے این ایف کی 14 کارروائیاں، 1 ٹن 74 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 14 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ہے۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب 1 کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ہے۔ بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں 1 ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا...
قیصر کھوکھر:پاکستان پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے سرکاری محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ زراعت میں سائنٹفک آفیسر کی 19 آسامیوں کے لیے 85 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈٹ آفیسر کی آسامی کے لیے 9 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد شاہ زین وڑائچ، خواجہ خالد ولید، محمد شعیب ظفر سلطانی، سدرہ بشارت، رانا آشر سلیم، نشا طارق، ماہ نور وسیم بٹ، عکاشہ صادق، حسیب قیصر شامل ہیں۔محکمہ ٹورسٹ سروسزز میں انسپکٹر کی آسامی کے لیے امیدوار مصطفی فرید کامیاب ہوئے۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں کنسلٹنٹ یورولوجسٹ...
بیان میں بی این پی نے کہا کہ رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بلوچستان کے مختلف تھانوں میں بی این پی کارکنان گرفتاریاں پیش کرینگے اور دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کل صوبے بھر میں احتجاجاً گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کے خلاف درج بوگس مقدمات قابل مذمت اور سردار اختر جان مینگل وڈھ تھانے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو...
— فائل فوٹو مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ میں آب پاشی کے نالے کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےفائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔ پنجاب: مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتارکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کرتے ہوئے مختلف شہروں سے10 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ سے 2 راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ناروے کی کمپنی نے مختلف گھریلو کام کرنے والا دنیا کا پہلا انسان نما روبو نیو گاما تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو گاما روبوٹ مختلف گھریلو کام جیسے فرش کی صفائی، کپڑے دھونا، کھانا پکانا، چائے پیش کرنا وغیرہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس روبوٹ میں اے آئی سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے وہ نہ صرف ہدایات کوسمجھ بلکہ انسانوں کی طرح بول اور ’’بدن بولی‘‘ دکھا سکتا ہے۔ کمپنی جلد اس روبوٹ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ گھریلو کام کاج کرنے والے روبوٹوں کی آمد ماسیوں اور گھریلو ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، جوکہ انہیں مستقبل میں روزگار سے محروم کرسکتے ہیں۔
کراچی: ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سحر و افطار کے وقت بند رہی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں کو سحری کے وقت کھانا پکانے میں مشکلات پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر رفاع عام سوسائٹی، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن جیسے علاقوں میں گیس غائب تھی جس سے سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، افطار سے قبل ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگا رہا ،گیس سے محروم علاقوں کے مکینوں نے بازار سے اشیاء خرید کر روزہ افطار کیا۔ ایس ایس جی سی نے رمضان میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس...
ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کو عوام کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس...
شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی مرتبہ شکایت درج کروائی، کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے اوقات کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سوئی گیس ترجمان نے گیس بندش کی تردید کی ہے۔ کراچی کے علاقے گارڈن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال...
گجرانوالہ: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں 3 اشتہاری بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عارف حسین، ابرار علی، امتیاز علی، محمد ایان بٹ، آصف رضا اور ذکا اللہ عرف احسان اللہ سیفی کے ناموں سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو جہلم، ڈسکہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ابرار علی نے 6 شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی اور انہیں وزٹ ویزے پر موریطانیہ بھجوا دیا، جہاں سے انہیں کشتی کے ذریعے یورپ بھیجنے کی کوشش کی گئی، تاہم شہریوں نے غیر قانونی سفر سے...
اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے اور نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے کیا گیا ہے۔ سی ڈی این ایس کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15 فیصد سے کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح،...
محکمہ انسداددہشتگردی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں میںکارروائیاں کیں ،یہ کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاول نگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا، منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی...
رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماہِ مقدس کے دوران لوگوں کو خوشیاں پہنچانا ہے۔ قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیرِ اعظم اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ رہا کیے جانے والے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔
(ویب ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے اور نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے کیا گیا ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15 فیصد سے کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے مزید حالات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں ، مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہو گئی، جس کی وجہ سے دفتر جانے والے ملازمین اور طلباء کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ ٹریفک جام کا سبب مختلف تھا، جس میں سڑکوں کی تنگی، کام کی جگہوں کی جانب زیادہ رش،میچ کی صورتحال اور کچھ مقامات پر جاری تعمیراتی کام شامل تھے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستوں پر متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا، لیکن شدید رش کے باعث...
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 مختلف جعلی ادویات مارکیٹ میں کمپنیوں کے ناموں سے فروخت کی جارہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر عدنان رضوی نے بتایا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران مختلف ادویات کے 300 سے زائد سمپل ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں 13 مختلف ادویات کے سمپل جعلی قرار دیے گئے ہیں، یہ جعلی ادویات اصل کمپنیوں کے ناموں سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ جو جعلی ادویات مختلف کمپنیوں کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ان کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے عدنان...
سٹی 42: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کا مختصر دورہ کرکے واپس روانہ ہوگئے، دورے کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، صدر مملکت نے ابوظبی کے ولی عہد کو نشانِ پاکستان کا اعزاز بھی عطا کیا۔ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکارے دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ولی عہد شیخ خالد بن...
پنجاب فوڈ اتھارٹی — فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد 15 سو لیٹر ملاوٹی دودھ، غیر معیاری آئل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے قصبے بچاں کلاں اور جلپانہ میں کارروائیاں کیں جہاں خشک دودھ سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔کارروائیوں کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹسلاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔ اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی حکام...
اسلام آباد: مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم 4 ممالک سے 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو لانے والے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کیں۔ دستاویز کے مطابق خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر اسلام آباد پہنچے گا۔ جبکہ طیارے میں یورپی یونین کا...
لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں اسلامی کتابوں کو ضبط کیا جا رہا ہے، کشمیر کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کیلۓ مختلف اقدامات کیۓ جا رہے ہیں۔مختلف کتاب خانوں، دکانوں اور مراکز پر چھاپے مار کر اسلامی کتب ضبط کرنا شروع کردی ہیں، جن کتابوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان میں جماعت اسلامی کے بانی، مرحوم سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تصانیف سرِفہرست ہیں، جنہیں ہندوستانی حکومت نے ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی پولیس نے اسلامی تعلیمات کیخلاف ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مختلف کتاب...
ڈی آئی خان ،سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں 7خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی /ڈیرہ اسماعیل خان (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو الگ کارروائیوں میں 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں درابن کے شہری علاقے میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مدی کے...
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)پاکستان بھر کی سات کمپنیوں کی ادویات جو ازاد کشمیر سمیت مظفرآباد میں بھی سپلائی کی جاتی ہیں ان کو جعلی قرار دے دیا گیا ہیں کراچی ملک بھر میں فروخت ہونے والی 7 فارما کمپنیوں کی مختلف ادویات جعلی قرار دے دی گئیں۔ انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل) نے 7 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کو جعلی قرار دیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ بعض ادویات میں زہریلے اور نشہ آور/سائیکو ٹراپک اجزا ناقابل قبول مقدار میں شامل ہیں جو جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان مصنوعات کو لائسنس نمبر کبھی الاٹ نہیں کیے گئے، ادویات...
— فائل فوٹو ایکسائز پولیس نے پشاور میں شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔ کراچی، مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 15 ملزمان کو... ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا۔ملزم نے دونوں افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض گردے بیچنا طے کیا تھا۔ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دانش عابدکراچی، جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا، آج بے شمار مسائل میں الجھا ہوا نظر آتا ہے۔ ایک زمانہ تھا جب یہ شہر رات بھر جاگتا تھا، بازار روشن رہتے تھے، سڑکیں محفوظ تھیں، اور شہری زندگی کی رونقیں عروج پر تھیں۔ مگر اب، مہربان حکمرانوں نے شہر کراچی کو جہنم میں بدلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی بدامنی اپنے عروج پر ہے۔ بدترین ٹریفک کی وجہ سے آئے روز شہری کسی نہ کسی حادثے کی صورت میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اگر یوں کہا جائے کہ حکمرانوں نے اس شہر کو مختلف مافیا کے حوالے کر دیا ہے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ شہر کراچی میں رہنے والا ایک عام آدمی جب صبح...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پہ مار کاروائیوں کے دوران13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرجانی چھتری چوک کے قریب کاروائی کرکے 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں زمان ولد کرم اللّٰہ، مدثر ولد جاوید، ارمان ولد کامران، انشال ولد جمال اور عبید ولد جہانگیر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔برآمدہ Techno موبائل فون کے چھینے جانے کا مقدمہ الزام نمبر 81/25 تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل...
اسلام آباد: راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے بعد ہونے والی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ برفباری کے باعث سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ شہریوں نے بارانِ رحمت پر رب کا شکر ادا کیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ پشاور میں موسلا دھار بارش کے بعد سرد موسم نے شہریوں کو گرم لباس...
— فائل فوٹو کراچی میں ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن لاسی پاڑہ، جوکھیو گوٹھ، مہران ڈپو کے علاقے میں کیا گیا۔ کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، تلاش ڈیوائس سے مشتبہ افراد کی تصدیقکراچی میں رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں، دکانوں پر موجود افراد کو بھی چیک کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک ڈیوائس سے مشتبہ افراد کو چیک بھی کیا گیا ہے۔
جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت مختلف 7 ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 4 کو کراچی ایئرپورٹ میں حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی مگر ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں کراچی میں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ فرانس میں ایک پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود واپس بھیجنے کی درخواست کی جبکہ کمبوڈیا، عمان اور جرمنی...
چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمدمظفر ،وائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ یوسی 6میں ابن صفی پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئر مین نا ظم آ با د ٹاؤن سید محمد مظفر کا وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاون نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون کا دورہ، یونین کمیٹی نمبر 06 میں ابنِ صفی پارک فردوس کالونی میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔اس پارک میں بچوں کے لئے جھولے، کنوپی، بینچیں، پھولدار تختے اور روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں جو علاقہ مکینوں کے لئے بہترین تفریح کا با عث بنیں گے۔اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم...
عرفان ملک: پنجاب حکومت نے پولیس کی مختلف یونٹس کی اپگریڈیشن کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ان فنڈز کے ذریعے رائٹ مینجمنٹ فورس، سائبر کرائم ونگ، اور انفورسمنٹ فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جدید مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے ایکوپمنٹ کی خریداری کی جائے گی تاکہ تشویش ناک اور پرتشدد مظاہروں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم ونگ کے دفاتر تھانوں میں قائم کیے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مشینری کی خریداری بھی کی جائے گی تاکہ آن لائن جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار پنجاب پولیس...
چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ اپنے مادر علمی میں آ کر بے انتہا خوشی ہوئی، نوجوانوں کیلئے صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 124ویں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر ہو گئیں، اختتامی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مظفر خان سیال اور معروف ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ چیف...

سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف زون میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا فیصلہ ، کمیٹیاں تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے اسلام آباد کے زون ٹو،تھری،فور اور فائیو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں،چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،اسلام آباد انتظامیہ ،پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ ریکارڈ کمیٹیوں کو فراہم کریں۔کمیٹیاں اپنی رپور ٹس ڈائریکٹر جنرل بی اینڈ ایچ سی کو جمع کروائیں گی جو باقی ڈائریکٹیورٹس کے ساتھ کوارڈینیٹ کریں گے۔...
— فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 8 کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان کارروائیوں میں 79 لاکھ سے زائد مالیت کی 63.402 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں 2 مختلف یونیورسٹیز کے قریب 2 ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔علاوہ ازیں لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے...
بدین ،مولانا طارق جمیل فائونڈیشن کے تحت اجتماعی شادیوں کے مختلف مناظر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خارجی مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دورن ایک خوارج مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک خوارج...
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 13 خوارج دہشت گروں کو ہلاک کردیا، کاروائیاں ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیراستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں کی گئیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج مارے گئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی اور تاپی میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 5 خارجی ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کے دوران 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں...
کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پیڈسٹیرین برج سے ٹکرا گیا، جبکہ دوسرے حادثے میں سائٹ ایریا میں ایک مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے کے دوران ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ اس کا کلینر اور مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈمپر ڈرائیور کی بے قابو ہونے کی وجہ سے پیڈسٹیرین برج سے ٹکرایا، جس کے باعث ڈمپر کے ڈرائیور کو چوٹیں آئیں۔ کلینر نے شہریوں کی جانب سے تشدد کے خوف سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں پیڈیسٹیرین برج کو بھی نقصان پہنچا، موقع پر پولیس پہنچ گئی اور امدادی کام...
لاہور میں نصیرہ آباد، لیاقت آباد، فیصل ٹاؤن پولیس کی جانب سے کی جانےو الی مختلف کارروائیوں میں دوران اسنیپ چیکنگ دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ کو آتش بازی کے سامان سمیت گلاب دیوی کٹ سے،ملزم مدثر کو اسلحہ سمیت پنڈی اسٹاپ سے حراست میں لیا گیا۔جبکہ ملزم علی اور حضرت کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف بوگس چیک و فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے 4 محکموں میں مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا ہے اور نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کل 35 امیدوار مختلف اسامیوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے 15 امیدوار انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ریجن کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں دانیال حیدر، فرزانہ بتول، ارسلان ثاقب، مگین اختر، حالیمہ سعدیہ، اُمِ حبیبہ، محمد شاہ رخ خان، عاقب سلیم، بشری ساجد، احمد رحمان، محمد احتشام، حلیمہ سعدیہ، صادیہ بتول اور ماہ نور ساجد شامل ہیں۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی...
— فائل فوٹو سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔سعودیہ سے ملک بدر ہونے والے افراد میں سے17 کو حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 4 بلیک لسٹ، 13 بھکاریوں، پاسپورٹ میں قوائد کی تبدیلی اور زائد المیعاد قیام پر 5، معاہدے کی خلاف ورزی پر 16، کام سے مفرور 23، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 13 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ مختلف ممالک سے مزید 44 پاکستانی ڈی پورٹکراچیسعودی عرب بحرین عراق سمیت مختلف ملکوں سے... عمان، صومالی لینڈ اور امارات میں...
خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں7خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں7خورج جہنم واصل کردیئے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 8اور9 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی کئے گئے۔اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دوسری کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی...
واشنگٹن: امریکہ کے مختلف شہروں میں امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی بندش اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ احکامات بشمول امیگریشن، ٹرانسجینڈر کے حقوق اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ فلاڈیلفیا، کیلیفورنیا، مشیگن، ٹیکساس، وسکانسن، انڈیانا سمیت دیگر ریاستوں میں بھی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امیر ترین شخص ایلون مسک اور ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تیار کردہ سیاسی تجاویز پر مشتمل پراجیکٹ 2025‘ کی مخالفت میں الفاظ درج تھے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں، ڈیموکریٹک قانون سازوں اور سینکڑوں دیگر افراد نے کیپیٹل ہل کے باہر امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے احکامات کے خلاف احتجاج...

حیدرآباد: مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں
حیدرآباد: مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں ، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدو بھینس کالونی روڈ نمبر 12مکی شاہ مزار ریلوے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔ گرفتار ڈاکو ں کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد نعیم اور احمد کے نامو ں سے ہوئی ، پولیس نے 02 پستول، گولیاں ، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں...
امریکا میں چودہ کروڑ مرغیوں کو تلف کرنے کے بعد انڈوں کی قلت پیدا ہوگئی امریکا میں انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے،گزشتہ سال برڈفلو پھیلنے کے بعد امریکا میں چودہ کروڑ مرغیوں کو تلف کیا گیا جس سے مارکیٹ میں انڈوں کی قلت پیدا ہوگئی اور قیمت دوگنا بڑھ گئی۔ امریکی میڈیا کےمطابق اگلے ایک برس میں انڈوں کی قمیت میں مزید بیس فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ کھانے پینے کی دیگر اشیا میں صرف دو فیصد اضافہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑی تعداد میں مرغیاں تلف کرنے سے مرغی کے گوشت کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
خیبر پختونخوا میں 30 اور 31 جنوری کو میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ماردےے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا اور نتیجے میں 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ضلع شمالی وزیرستان میں 4 مختلف مقابلوں میں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 خوارج...
چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی ۔ سردار سلیم حیدر نے پنجاب متبادل تنازعہ حل (ترمیمی) بل 2025، پتنگ بازی کی پنجاب ممانعت (ترمیمی) بل،.مجرموں کا پروبیشن (ترمیمی) بل، پنجاب ایجوکیشن، نصاب، ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی بل منظور کیا۔ اسی طرح پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل، پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام) (ترمیمی) بل، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بل،.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی (ترمیمی) بل، پنجاب اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) بل کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور (ترمیمی بل)، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان (ترمیمی) بل اورپنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری...

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے ملاقت کی ۔ وزیراعلی ہاوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں ہیروکو، افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی صوبے میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان شعبوں میں صحت خصوصا پولیو وائرس کا خاتمہ، زچہ و بچہ کی صحت...
پشاور کی ماحول دوست خاتون نے گھر کے چھت پر بوٹانیکل گارڈن بنایا ہے جس میں مختلف قسم کے قیمتی پودے لگائے گئے ہیں جن سے آرگینک کاسمیٹکس مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کچن گارڈننگ: گملوں میں ہی سبزیاں اگائیں، صحت و بچت دونوں پائیں پشاور گلبرگ کی رہائشی سیدہ مہوش اسد پروفیشنلی ٹیکسٹائل ڈیزائننگ سے وابستہ ہیں لیکن چوں کہ ان کے دادا حکیم ہیں اس لیے ان کا فطری طور پر جڑی بوٹیوں سے گہرا لگاؤ ہے جس کی زندہ مثال ان کے گھر کی چھت پر ایک چھوٹا سے باغیچہ ہے۔ سیدہ مہوش نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پودوں کے بارے میں تو شروع سے علم تھا لیکن جڑی بوٹیوں...
پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت کم ہوگئی، شمالی خطے میں سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت تقریباً 1387 روپے ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے پہلے پندرہ روز میں سیمنٹ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے شمالی علاقے میں سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط خوردہ قیمت 1387 روپے رہی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.66 فیصد کم ہے۔ جنوبی علاقے میں قیمت مستحکم رہی، سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط خوردہ قیمت 1,384-1385 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کی طرح تھی۔اعداد و شمار نے مختلف شہروں میں قیمتیں مختلف ظاہر کیں، اسلام آباد میں اوسط قیمت 1364 روپے، راولپنڈی میں 1344...
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میں قومی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں برس کے دوران تعداد 68 ہوگئی مذکورہ علاقوں میں پولیو وائرس کی تصدیق گزشتہ سال 23 اور 24 دسمبر کو ہوئی، سال 2024 میں 480 سیوریج کے نمونوں میں...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے عام انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کے رجحانات پر رپورٹ جاری کردی ہے۔فافن رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں 18 فیصد کمیونیٹیز میں خواتین کا ووٹ مردوں سے مختلف رہا جبکہ 82 فیصد مرد و خواتین نے ایک ہی امیدوار کو ووٹ دیا۔رپورٹ کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز نے اپنے پولنگ اسٹیشنز سے مختلف امیدواروں کو کامیاب کروایا، دیہی کے مقابلے میں شہری علاقوں کی کمیونیٹیز میں مردوں و خواتین کے انتخاب میں زیادہ اختلاف نظر آیا۔فافن رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ فیصد کمیونٹیز کے مرد و خواتین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مختلف تھے جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر رہا، جہاں 32 فیصد کمیونیٹرز میں مختلف...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور 18 خوارج کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دوسری انٹیلی جنس کارروائی ضلع کرک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے عشائیہ دیا گیا،عشائیہ میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کیلئے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن نقوی...
راولپنڈی: اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں بس میں سوار خاتون و دیگر ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ اس دوران 4 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112.529 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت ملزم سے 1.7 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد کرلی۔ اسی طرح پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ادھر ہرن مینار...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے امیگریشن ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل...

سینیٹ مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش،پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور پی پی آمنے سامنے
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں...
اے این ایف نے کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران کارروائی 104 کلوگرام سے زائد چرس، قریبا ساڑھے 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے 49 پارکس کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے، رواں سال 47 نئے پارکس کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے، کے ایم سی کے تمام پارکوں کے محل وقوع، رقبہ، نقشہ اور فراہم کی گئیں سہولیات کے متعلق مکمل تفصیلات شہریوں کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کی جا رہی ہیں، پارکوں کا ایک چوتھائی حصہ مختلف تفریحات اور دیگر ضروریات کے لیے مختص رہے گا، کراچی کو سرسبز اور صاف ستھرا شہر بنانے کی کاوشیں عام شہریوں اور کاروباری انجمنوں کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے۔
---فائل فوٹو ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا۔ پنجاب: ایکسپائر اشیاء رکھنے پر 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے جرمانہپنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے کا جرمانہ عائد جبکہ غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والے ایک یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ مضرِ صحت اچار تلف کر کے...
اسلام آباد(آن لائن) سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 10ہزار سے زاید پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف،سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 279 ہے، جس قیدی نے سزا مکمل کر لی ہو اور پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو تو ایمرجنسی ٹریول دستاویزات فراہم کیےجاتے ہیں۔ اسحاق ڈارنے بتایا کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقم پاکستانی کمیونٹی ادا کرتی ہے۔ پاکستان میں قیدیوں کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ قیدیوں کی منتقلی ، حوالگی کے معاہدے کے تحت 570 قیدیوں نے پاکستان منتقلی کے...
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق ریاض کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار 341 اور جدہ کے مختلف علاقوں میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔ گزشتہ تین برسوں میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔ پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا۔ پاکستانی قیدی بارڈر سیکیورٹی، منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل اور اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سٹی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں3 منشیات سپلائرز گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کو ناکام بنادیا۔سٹی پولیس نے کھوکھر محلہ نورانی شیر مال روڈ سے منشیات سپلائر بنام شاکر کو گرفتار کرلیا، سٹی پولیس نے دوسری کارروائی کے نتیجے میں منشیات سپلائر گلاب اور عبدالحفیظ کو گرفتار کیا،گرفتار سپلائرز کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور چرس برآمد کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے متعلق مزید معلومات اور کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان تھانہ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت میں سرگرم معلوم ہوئے گرفتار ملزمان...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 خارجی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا جس میں 2 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل (12 جنوری) کو بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 2 الگ الگ آپریشنز میں 9 خوارج کو ہلاک کیا...
سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میںسکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 خارجی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 8دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 12اور13جنوری کو خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں کیں،سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا،ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6خوارج کو ہلاک کر دیاگیا جبکہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2خوارج مارے گئے۔ جسٹس(ر)زاہد محمود کو بطور الیکشن ٹریبونل جج کام سے روکنے کی استدعا مسترد مزید :
کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔۔ مختلف علاقوں میں چار دن سے گیس معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کراچی میں گیس کی بندش سے نارتھ کراچی، پی آئی بی ، جمشید روڈ، لانڈھی،ملیر،شاہ فیصل، کیماڑی اور بلدیہ سمیت متعدد علاقے متاثر ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس نے روٹین کی گیس کی فراہمی بھی معطل کردی ہے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کمی کا سامنا ہے تاہم ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی اس حوالے سے کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانیوالے زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے صحت کے اصول جاری کر دیئے ہیں۔ عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔...
(ویب ڈیسک) دنیا کے 7 ممالک نے 52 پاکستانی افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ، امریکا، یو اے ای، سویڈن کی جانب سے پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل، کیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے بے دخل ہو کر کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کو ان کے گھر بھیج دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں اور الزامات پر بے دخل کیا گیا ، سعودی عرب سے بے دخل ہونے والے دو پاکستانیوں کو بلیک لسٹ، ایک کو بھیک مانگنے، 9 افراد کو کفیل کی شکایات، 11 کو زائد المعیاد قیام،...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے اور 2 گرفتار ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے...
راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی پر 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 گرفتار کرلیے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دونوں کارروائیاں 11 اور 12 جنوری کی درمیانی شب کی گئیں، شمالی وزیرستان کے علاقے دوسیلی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2انڈین گٹکا سپلائرز گرفتار، بھاری مقدار میں انڈیا گٹکا برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کےمطابق مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے چھاپامار کارروائیاں کرتے ہوئےانڈین گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی ۔مارکیٹ پولیس نے جانوروں کے اسپتال ہیرآباد کے قریب سے انڈین گٹکا سپلائر بنام جاوید کو گرفتار کرلیا،دوسری کارروائی کے نتیجے میں انڈین گٹکا سپلائر ارباب کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا گرفتار سپلائرز کے قبضے سے برآمد 30,000 انڈین گٹکے پولیس تحویل میں لیے گئے گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان تھانہ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں انڈین گٹکا و مین...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کا دورہ کیا اور وہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہاسٹل 119 کمرے پر مشتمل ہوگا، جس میں میس ہال، جمنزیم اور تفریحی لاؤنج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید گوگل کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام مریم نواز شریف نے اس موقع پر یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،چوری،ہوائی فائرنگ ،پتنگ فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 36ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حکمت یار، عبدالودود اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئی۔گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور قمر الزمان شامل ہیں،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری ذیشان کو زخمی کر...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جنوری 2024ء ) پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے، انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث ملک کی آئی ٹی انڈسٹری شدید بحران کی زد میں، وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ...