راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،چوری،ہوائی فائرنگ ،پتنگ فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 36ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں حکمت یار، عبدالودود اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئی۔گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور قمر الزمان شامل ہیں،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری ذیشان کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2پتنگ فروش عزیز اور عثمان اعظم کو گرفتار کرلیا، ملزم عزیز سے50پتنگیں جبکہ ملزم عثمان اعظم سے 45پتنگیں برآمد ہوئیں۔

وارث خان پولیس نے ملزم یاسر سے6لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم نوید سے 10لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے ملزم سیدان حیدر سے10لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے عامر وقاص سے6لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ایئرپورٹ پولیس نے ملزم عماد سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 01 پستول 30 بور، ملزم محمد حسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم مختار سے 01 رائفل 223 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم شہریاز احمد 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

دریں اثناء سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 20ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں آصف، شمعون، وقار احمد، شان حسین،طاہر، عمران، فضل خالق، اعجاز، زوار، اسحاق، آفاق، ساجد، حیدر، زبیر، عادل،جہانزیب، صداقت، شیر علی، رحمت اللہ اور حامد شامل ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: بور معہ ایمونیشن پولیس نے ملزم کو گرفتار

پڑھیں:

کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے

شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف عوام خود میدان میں آگئے۔ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام نے پکڑ لئے جن کو تشد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھینس کالونی روڈ کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ اسی دوران چار مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے، تاہم متاثرہ شہری اور اس کے دوستوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا اور شدید تشدد کے بعد مبینہ ڈاکو کو سکھن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے مختلف کارڈز بھی برآمد کرلئے ہیں جس کے ذریعے ملزم کی شناخت محمد مجاہد کے نام سے کرلی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر 11-ای میں ایک مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق شہریوں کے ہاتھوں شدید تشدد کے باعث ملزم زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ڈاکو کے قبضے سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ تاہم واردات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن, 10 دہشتگرد گرفتار
  • وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کی رپورٹ پیش
  • بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار