سعودی عرب او ر امریکہ سمیت مختلف ممالک سے 200 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے امیگریشن ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔
جو عدالتی معاونین مقرر کئے گئے وہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستگزاروں کے وکلا ہیں،اٹارنی جنرل نے حامد خان اور منیر اے ملک کو معاون مقرر کرنے پر سوال اٹھا دیا
اس کے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے پر 2، زائد المیعاد قیام پر 3، کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر 16، کفیل کی شکایت پر 17 اور مختلف وجوہات کی بنا پر 12 پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا ہے۔امریکا میں ایمرجنسی سفر پر روکے گئے 2 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
زمبابوے امیگریشن سے روک کر 3 مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا جب کہ قبرص، پریٹوریا، قطر، یوگنڈا اور چین سے 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ امارات میں جیل سے نکال کر ایمرجنسی دستاویزات پر 103 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ادھر انسانی اسمگلروں کا نشانہ بن کر پاکستان سے سینیگال پہنچے 2 مسافروں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔
عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہو رہی : فیصل واوڈا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بے دخل کیا گیا پاکستانیوں کو ہونے پر
پڑھیں:
وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں سفیر ہوں گے، زاہد حفیظ چودھری آسٹریلیا کے بجائے اب انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم شاہ جنوبی کوریا، ملک فاروق ساؤتھ افریقا میں سفیر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش، طارق کریم اور اقصیٰ نواز کو بھی افریقی ممالک میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ سید حیدر شاہ نیدرلینڈ، عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں سفیر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق زمان مہدی شکاگو، واجد ہاشمی ملبورن، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے، شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔