Jang News:
2025-04-15@09:40:48 GMT

ملتان: 300 کلو خراب اچار تلف، فیکٹری مالکان کو 50ہزار جرمانہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

ملتان: 300 کلو خراب اچار تلف، فیکٹری مالکان کو 50ہزار جرمانہ

---فائل فوٹو

ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا۔

پنجاب: ایکسپائر اشیاء رکھنے پر 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 فوڈ پوائنٹس پر 65 ہزار روپے کا جرمانہ عائد جبکہ غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والے ایک یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔

 مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

رحیم یار خان میں ملاوٹی مرچ ضبط

 دوسری جانب رحیم یار خان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ترنڈہ میر خان اڈے کے قریب گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا ہے۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران 250  کلو گرام ملاوٹی پسی سرخ مرچ ضبط کر کے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا جب کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی جس کا  فوری طور پر اطلاق بھی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ہزار سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس  1200 سے بڑھا کر 2 ہزار 750 روپے کردی گئی، اس کے علاوہ  ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار جب کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔

حکومت کی جانب سے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے، 50  کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500، 50 سے 100 کلو واٹ تک 5500 جب کہ 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

200 سو سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550، 200 سے 400 سی سی تک ایک ہزار جب کہ  400 سی سی سے زائد کی موٹر سائیکل کی فیس 1500 روپے ہو گئی، اعلامیے کے مطابق یہ فیس وزارت خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • ملتان سے لاہور آنے والا ٹرین مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا
  • اسلام آباد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ ،الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد
  • حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
  • آئی ایم ایف کا پیٹرولیم قیمتوں میں 53 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واپڈا کی وضاحت
  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ؛ واپڈا کی وضاحت
  • ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
  • میرپور: تمباکو مصنوعات کی رات کے وقت ترسیل پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد