اینٹی نارکوٹٓکس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اے این ایف نے کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران کارروائی 104 کلوگرام سے زائد چرس، قریبا ساڑھے 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دھند کے باعث پنجاب کے مختلف شہر کے موٹر ویز بند
لاہور:دھند کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دیے گئے، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن جبکہ ایم 3 لاہور سے ملتان تک بند ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہےکہ ایم فور پر پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے اوچ شریف تک انٹری بند کی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کے باعث بند ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ موٹروے پر ڈرائیو کرنے والے حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے بھی کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ موٹرویز بند کرنے کے حوالے سے ہر جگہ ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام کو بھی آگاہ کرنے کےلیے مختلف جگہوں پر نوٹس بوٹس لگائے ہیں۔