7مختلف ممالک سے مزید 20پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت مختلف 7 ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 4 کو کراچی ایئرپورٹ میں حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی مگر ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں کراچی میں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ فرانس میں ایک پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود واپس بھیجنے کی درخواست کی جبکہ کمبوڈیا، عمان اور جرمنی میں سفری دستاویزات گم ہونے پر 3 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹس پر واپس بھیجا گیا۔ عمان میں دائرہ کار سے ہٹ کر کام کرنے پر 2، متحدہ عرب امارات میں مفرور 4 افراد کو بے دخل کیا گیا، دبئی پلٹ ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ میں پایا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
کراچی‘ غلط ڈرائیونگ کی روک تھام کیلیے ایمرجنسی نمبرز متعارف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ڈمپر، ٹرک، ٹرالر اور واٹر ٹینکروں کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی تدابیر متعارف کرادی گئی ہیں۔ شہر کے تمام ہیوی گاڑیوں پر آئندہ چند روز میں ایمرجنسی نمبرز آویزاں کیے جائیں گے، جن پر گاڑی کے مالکان اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے رابطے دستیاب ہوں گے۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما خانوادہ خان کے مطابق ان نمبروں کا مقصد یہ ہے کہ شہری کسی بھی غلط ڈرائیونگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت براہ راست ان نمبروں پر کرسکیں۔ خانوادہ خان نے کہا کہ شکایات کے بعد متعلقہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اور ڈی آئی جی ٹریفک کی میٹنگ میں کیا گیا۔مزید برآں، ڈمپر ایسوسی ایشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ تمام ہیوی گاڑیاں کراچی میں اب رات10 بجے سے صبح6 بجے تک چلائی جائیں گی تاکہ دن کے اوقات میں ہونے والے حادثات میں کمی کی جا سکے۔