جی سی یو لاہور کی سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جمخانہ مقابلوں کیساتھ اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ اپنے مادر علمی میں آ کر بے انتہا خوشی ہوئی، نوجوانوں کیلئے صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 124ویں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر ہو گئیں، اختتامی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مظفر خان سیال اور معروف ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے مختلف مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ اپنے مادر علمی میں آ کر بے انتہا خوشی ہوئی، نوجوانوں کیلئے صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
چیف سیکرٹری نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور طلباء سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، طلباء نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ تصویریں بھی بنائیں۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اولڈ راوئینز کو اعلیٰ عہدوں پر دیکھ کر ان کو بے انتہا خوشی ہوتی ہے۔ سپورٹس مقابلوں میں لڑکیوں میں پہلی پوزیشن شعبہ نفسیات جبکہ دوسری پوزیشن شعبہ سیاسیات نے حاصل کی۔ لڑکوں میں پہلی پوزیشن شعبہ کامرس اینڈ فنانس نے اپنے نام کی، جبکہ لاء ڈیپارٹمنٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے محمد شاہد نے حاصل کیا، لڑکیوں میں شعبہ سائیکالوجی کی علینہ گل بہترین ایتھلیٹ قرار پائیں۔ تقریب کے اختتامی روز میوزیکل چیئر اور چاٹی ریس سمیت مختلف جمخانہ مقابلے بھی ہوئے۔ رسہ کشی کے مقابلوں میں اولڈ راوئینز الیون نے وائس چانسلر الیون کو شکست دی۔ اختتامی تقریب میں جی سی یو رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد وسیم بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف سیکرٹری پنجاب مقابلوں میں
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کی نیول فورسز کی دو طرفہ مشق کراچی میں اختتام پذیر
کراچی:پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورس (ایس او ایف)کی دو طرفہ تربیتی مشق افعی الساحل VII فائنل ٹیسٹ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشق کے دوران ٹیموں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، لائیو فائر ڈرل، چھاپہ مار کارروائی اور پر خطر ماحول میں ریپیلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی، یرغمالیوں کو بچانے اور مربوط بحری آپریشنز کی تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس نے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو تقویت بخشی۔
ان کا کہنا تھا کہ مشق افعی الساحل کا کامیاب انعقاد، رائل سعودی نیول فورسز اور پاک بحریہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ یہ مشق مشترکہ بحری سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں بحری افواج کی صلاحیتوں، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی مہارت بڑھانے میں مزید معاون ثابت ہوگی۔