قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
(ویب ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے اور نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے کیا گیا ہے۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
اسی طرح سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔
سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 سے کم ہو کر 9.74 فیصد اور سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 فیصد سے کم ہو کر 9.74 فیصد کر دی گئی ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کو اڑانے والی ترکی کی پہلی خاتون
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
کراچی:ٹرمپ ٹیرف پالیسی میں چین کے لیے نرمی پر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت ردعمل کے اثرات پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کی صورت میں مرتب ہوئے جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 15ہزار اور 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی بحال ہوگئیں۔
پندھرواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع نمایاں کمی، ترکی کا پاکستان کے آف شور ڈریلنگ پروگرام کے تحت مکران کے 40 کنوؤں میں مدد فراہم کرنے کے عندیے اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے جیسے عوامل سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1641پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی۔
تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1536.70 پوائنٹس کے اضافے سے 116390.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 479.12 پوائنٹس کے اضافے سے 35696.26 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 707.47پوائنٹس کے اضافے سے 72781.16 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2158.95پوائنٹس کے اضافے سے 177572.79پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 5.66فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 48کروڑ 45لاکھ 47ہزار 19حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 455 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 247 کے بھاؤ میں اضافہ 145 کے داموں میں کمی اور 63 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاؤ 132.95 روپے بڑھکر 1462.40روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ 102.48 روپے بڑھکر 7173.33روپے ہوگئے جبکہ ہوئسٹ پاکستان بھاؤ 88.96 روپے گھٹ کر 3233.01روپے اور انڈس موٹرز کے بھاؤ 19.52روپے گھٹ کر 1999.51روپے ہوگئے۔