کراچی کے مختلف علاقوں میں 4 دن سے گیس بند،شہریوں کومشکلات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔۔ مختلف علاقوں میں چار دن سے گیس معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کراچی میں گیس کی بندش سے نارتھ کراچی، پی آئی بی ، جمشید روڈ، لانڈھی،ملیر،شاہ فیصل، کیماڑی اور بلدیہ سمیت متعدد علاقے متاثر ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس نے روٹین کی گیس کی فراہمی بھی معطل کردی ہے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کمی کا سامنا ہے تاہم ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی اس حوالے سے کوئی جواب دینے کو تیار نہیں ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل
— فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔
پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 2 سینیٹرز قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 16 ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔