سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کل درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
جامشورو اور ٹھٹہ میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
کراچی: جمعے سے گرمی بڑھنے کا امکان
---فائل فوٹوکراچی والے ہو ہوشیار جائیں کیونکہ گرمی پوری شدت سے آنے کو تیار ہے، محکمۂ موسمیات نے جمعے سے کراچی میں درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔
ماہرِ موسمیات جواد میمن نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں گرم موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں درجۂ حرارت37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جمعے سے شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔
کراچی میں 25 مارچ سے درجۂ حرارت میں کمی آئے گی، عید کے دنوں میں درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔