کراچی کے ساحل پر پورٹ ٹرسٹ نے7 ایکڑ سے قبضہ چھڑا لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی کے ساحل سمندر کے ساتھ پورٹ ٹرسٹ نے 7 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا، قبضہ سے چھڑائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 60 ارب روپے ہے۔
کے پی ٹی اعلامیے کے مطابق آپریشن یونس آباد کے علاقے میں کیا گیا ہے جسکے بعد 7 ایکڑ زمین پر قائم غیر قانونی مکانات مسمار کر دیے گئے.
کے پی ٹی کے مطابق محض 15 دن میں 60 ارب روپے کی 80 ایکڑ زمین واگزار کروائی گئی ہے.
دوسری طرف قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین قادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کی پرانی بستیوں پر آپریشن ٹھیک نہیں ہے.
قادر پٹیل نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کیے جانے کے سخت مخالف ہیں۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ میں زمینی کارروائی کا دوبارہ آغاز، اسرائیلی فوج کا نتساریم کوریڈور پر قبضہ
غزہ میں زمینی کارروائی کا دوبارہ آغاز، اسرائیلی فوج کا نتساریم کوریڈور پر قبضہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور اسرائیلی فوج نتساریم کوریڈور تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں گزشتہ روز سے جاری بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد آج اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے غزہ میں سکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینے اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون بنانے کے لیے وسطی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی کی۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی دستوں نے غزہ میں اپنی موجودگی کو شمالی اور جنوبی غزہ کو کاٹنے والے نتساریم کوریڈور کے وسط تک بڑھادیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔آج غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بھی اسرائیلی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیرملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔