کراچی:

شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں۔

رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

چھیپا اعدادوشمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

 کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدا کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوٸے جبکہ بس کی ٹکر سے بھی 8 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی ٹکر سے

پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز بڑھنے لگے

—فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال جنوری سے20 مارچ تک سندھ بھر میں ملیریا کے 7 ہزار 642 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران صرف کراچی میں 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں سب سے زیادہ ملیریا کے مریض ضلع جنوبی میں سامنے آئے جن کی تعداد 52 ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

ترجمان کے مطابق جنوری سے مارچ تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں  حیدر آباد میں ملیریا کے 3 ہزار 240 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر میں 669 کیسز سامنے آئے، لاڑکانہ میں ان کی تعداد 1 ہزار 939 ہے، میر پور خاص میں 816 مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی، شہید بے نظر آباد میں 839 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

دوسری جانب کراچی میں رواں سال شہر میں ڈینگی کے 149کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مارچ میں اب تک ڈینگی کے 27 کیس سامنے آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 167 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نیوکراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک جاں بحق، دو زخمی
  • رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ حکومت کو 4ارب 90 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول
  • کراچی، رواں سال خونی ٹریفک حادثات میں 63 شہری جان سے گئے
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز بڑھنے لگے
  • یوزویندر چہل اہلیہ کو کتنے کروڑ روپے دیں گے؟ طلاق کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
  • اسلام آباد میں 5 سال کے دوران ہونیوالے احتجاجوں سے نمٹنے پر کتنے اخراجات ہوئے، تفصیل سامنے آگئی