کراچی:

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت نورالحق سومرو اور عبد الرشید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر  لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی

پڑھیں:

لکی مروت، 2 مغوی بازیاب، اغواء کاروں سے بھاری مقدار میں سونا اور نقدی برآمد

پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغواء کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے  گئے، بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار، 12 ہزار ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کیخلاف ملیر کینٹ میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • ڈی آئی خان: کم سن بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ
  • انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • لکی مروت، 2 مغوی بازیاب، اغواء کاروں سے بھاری مقدار میں سونا اور نقدی برآمد
  • منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات  فروش گرفتار
  • مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار