کراچی:

شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا  ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں  درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو گھر سے نکلا تھا، تاحال واپس نہیں آیا۔

دوسری جانب مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کو آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر تلاش کررہی ہے، تاہم تاحال بچے کا کوئی پتا نہیں چلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گھر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ محلے میں متعدد افراد سے بچے سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی بچے کی تلاش کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ بچے کو والدہ نے ڈانٹا تھا جس پر وہ ناراض ہوکر گھر چھوڑ گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوہاٹ میں مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا


کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

 ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق دس سے پندرہ دہشت گردوں نے مسلم آباد پولیس پوسٹ پر افطاری کے بعد فائرنگ کی۔ 

پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد آدھے گھنٹے بعد فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
  • کوہاٹ میں مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
  • ڈی آئی خان، 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد
  • ڈی آئی خان: 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، زیادتی کا شبہ
  • کراچی: فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی
  • بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوبنےسے 6 افراد ہلاک، 40 لاپتا
  • جب کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات ممکن ہیں تو ناراض بلوچوں سے کیوں نہیں؟
  • 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • سندھ بلڈنگ ،تبادلوں کا دھوکہ اورنگزیب وسطی پر تاحال قابض