مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔
عدالت نے صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔
وکیلِ صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
کراچی سائبر کرائم کراچی کی تحقیقاتی ٹیم جو مصطفی.
دورانِ سماعت ملزم کے والد نے کمرۂ عدالت میں شور شرابہ کیا جس پر پولیس اہلکار ملزم کے والد کو کھینچ کر باہر لے گئے۔
کیس پر عدالتی کارروائی کے دوران ملزم ارمغان نے والد کی جانب سے دیے گئے نئے وکیل کو ماننے سے انکار کر دیا۔
ملزم ارمغان نے اپنے والد سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
بعد ازاں ملزم ارمغان کے وکیل طاہر الرحمٰن تنولی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ملزم ارمغان نے عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ملزم ارمغان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدالت میں کراچی کی عدالت نے قتل کیس
پڑھیں:
کراچی، گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دادی اور پوتا شدید زخمی، ملزم گرفتار
کراچی:گلبہار حاجی مرید گوٹھ میں ایک گھر میں چوری کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانے پر ڈکیتوں نے تیز دھار آلے کے وار سے دادی اور پوتے کو شدید زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے گلبہار میں مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے دادی اور پوتا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او گلبہار ہدایت اللہ نے بتایا ایک ملزم چوری کی نیت سے حاجی مرید گوٹھ خاموش کالونی میں واقع ایک گھر میں داخل ہوا تھا کہ اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر ملزم نے تیز دھار آلے کے وار سے 90 سالہ دادی اور ان کے پوتے وشال رامو کو زخمی کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرار ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او گلبہار کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہ میر عرف شیمو کے نام سے کی گئی جس سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔