کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار، 12 ہزار ڈالر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے کام میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے 12 ہزار امریکی ڈالرز سمیت دیگر نقدی برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتارملزمان کی شناخت نورالحق سومرواورعبد الرشید کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کوکارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر ، 200 سعودی ریال اور20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اورحوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیےگئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کومطمئن نہ کرسکے،گرفتارملزمان سےتفتیش کا آغازکردیا گیا جبکہ دیگرکی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات فروش گرفتار
لاہور میں غیر ملکی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 2 غیرملکی منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عالے عبداللہ اور جمعہ حماسی کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کا تعلق تنزانیہ سے ہے۔ دونوں ملزمان نے علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی: شاہ فیصل میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں آئس برآمد
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے تقریباً 2کروڑ 8 لاکھ روپے مالیت کی 125 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئیں۔ ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب گاڑی سے 3 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
ساہیانوالہ موٹروے انٹرچینج کے قریب سوزوکی پک اپ سے 30 کلو افیون اور 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ افغان باشندے کو گرفتارکیا گیا۔ سیالکوٹ کے قریب پسرور روڈ پر ملزم کو گرفتارکرکے گاڑی سے 1 کلو 800 گرام افیون برآمد کی گئی۔ یارو چوک، پشین کے قریب رکشہ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ رنگ روڈ پشاور پر واقع، جمیل چوک کے قریب گاڑی سے 72 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔