ایم کیو ایم کی دھمکی پر وفاقی حکومت کی کراچی و حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
احسن اقبال
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی دھمکی پر وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی کروادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے آن لائن میٹنگ کی، احسن اقبال نے سعودی عرب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے آن لائن میٹنگ کی۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔
زوم میٹنگ میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید حنیف اور اظہارالحسن شریک تھے، میٹنگ میں متعلقہ ادارے کے افسران بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز، جلد کام شروع کرنے پر بات چیت ہوئی، وفاقی وزیر نے جلد ترقیاتی کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
گزشتہ روز امین الحق نے مطالبات نہ ماننے کا گلہ کیا تھا اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر غور کرنے کی بات کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم ایم کی
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کی نصیبو لال کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کے گھر پہنچیں، انہوں نے گلوکارہ کی خیریت بھی دریافت کی۔
عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نصیبو لال کو گلدستہ دیا اور گلوکارہ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، نصیبو لال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔
نصیبو لال کا کہنا ہے کہ شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا تھا قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتی۔
نصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
گلوکارہ نصیبو لال نے کہا کہ مریم نواز والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائے۔