Jang News:
2025-03-21@06:23:49 GMT

سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں و تبادلے

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں و تبادلے

سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبک ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ 

محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ 

سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور، جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا۔ 

سول جج محمد مزان بلیدی کا کشمور سے کراچی وسطی اور سول جج شاہنواز کا کراچی ضلع جنوبی سے ضلع چمبڑ تبادلہ کر دیا گیا۔ 

سول جج نواب خاصخیلی کا ضلع چمبڑ سے کراچی جنوبی کی عدالت میں تبادلہ کیا گیا۔ سول جج عطا حسین کا گمبٹ سے میر واہ تبادلہ کر دیاگیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تبادلہ کر دیا گیا کا کراچی سول جج

پڑھیں:

گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری

 ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 235 سے منتخب رکن اسمبلی محمد اقبال خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس پارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ نوٹس میں بتایا گیا کہ رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان نے ایم کیوایم کے نامزد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور غیر مناسب زبان استعمال کی ہے جو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں اقبال خان کو ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد میں 24 مارچ 3 بجے سہ پہر کو پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے اور پیش نہ ہونے کی صورت پر پارٹی قوانین کے تحت کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں جوڈیشل افسران کا تقرر و تبادلے
  • بینکوں سے اربوں کا قرض لیکر گندم کی خریداری، نیب کی جانب سے انکوائری شروع
  • سندھ باب السلام،عظیم فاتح جرنیل محمد بن قاسمؒ
  • گندم خریداری میں مبینہ کرپشن، محکمہ خوراک سندھ کے افسران ریکارڈ سمیت طلب
  • کم پانی سے کاشت ہونیوالی 22 نئی فصلیں تیار
  • جو افسران کام نہیں کررہے ہیں انہیں ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جائے، مرتضیٰ وہاب
  • سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کا نابینا وکیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی کرنے کا حکم
  • گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری
  • کراچی بار کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست