مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز دفعہ 164 کے بیان کے لیے عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے اعترافی بیان کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو اعترافی بیان کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم شیراز دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں۔
ملزم کا اعترافی بیان کچھ دیر میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عدالت کا ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ جج شہزاد خواجہ نے تفتیشی افسر کو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ جج شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت پیش کیا۔ پولیس نے کیس کا عبوری چالان درست کرنے کے بعد جمع کرادیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کے لئے 6 روز کی مہلت دے دی۔
عدالت نے ملزم ساحر 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔