پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آئندہ ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی ہوگا جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ کی دونوں ٹیمیں مناسب وقت پر کنفرم کردی جائیں گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، اسی طرح کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے جس میں 2 میچ ویک اینڈ (ہفتہ) اور ایک قومی تعطیل (یوم مئی ) پر ہوگا۔

کراچی کنگز جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح ہے 12 اپریل کو گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کراچی میں کرے گی، ملتان سلطانز جو چھٹے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے اس کا مقابلہ 22 اپریل کو لاہور قلندرز سے ہوگا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ پی ایس ایل 10 کا پہلا میچ ہوگا۔

لاہور کا نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم 24 اپریل کو ایچ بی ایل پی ایس ایل دسویں ایڈیشن کو خوش آمدید کہے گا جس میں ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کا مقابلہ کرے گی۔

پی ایس ایل 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی اپنے 5 میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی اسٹیڈیم میں 5 میچ کھیلے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہے، پچھلی دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے جس میں پاکستان کی کرکٹ کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ کی تقریب گزشتہ ماہ 13 جنوری کو شاہی قلعہ لاہور کے حضوری باغ میں ہوئی تھی۔

پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ کا آغاز ایونٹ کی سب سے بڑی کیٹیگری ’پلاٹینیم‘ سے ہوا تھا جس میں قانوناً پہلا کھلاڑی منتخب کرنے کا حق لاہور قلندرز کے پاس تھا اور دوسرا کھلاڑی منتخب کرنے کا حق کراچی کنگز کے پاس تھا۔

پلاٹینیم کیٹیگری
لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں اپنے چناؤ کا آغاز نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل سے کیا تھا جب کہ کراچی کنگز نے سب سے پہلے آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو منتخب کیا تھا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور عباس آفریدی کا انتخاب بھی کیا تھا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین، فن ایلن اور قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کا انتخاب کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈمور کو بھی منتخب کیا تھا تاہم پشاور زلمی نے پلاٹینیم میں رائٹ ٹو میچ کے ذریعے ٹام کوہلر کیڈمور کو ریٹین کیا۔

ملتان سلطانز نے نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل اور دفاعی چیمپین اسلام آباد نے پلاٹینیم میں آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا تھا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹیگری میں 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا، کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کا انتخاب کیا تھا جب کہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقہ کے کاربن بوش اور فاسٹ باؤلر محمد علی کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا جو پچھلی بار ملتان سلطان میں شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے جارح مزاج بلے باز کوشل پریرا کو پک کیا تھا۔

گولڈ کیٹیگری
گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا، حسین طلعت اور عبدالصمد کو منتخب کیا تھا جب کہ ملتان سلطانز نے کامران غلام اور محمد حسنین کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز نے عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین ڈوارشئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

اسکواڈز
پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کے لیے تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا انتخاب کرچکی ہیں۔

ملتان سلطانز نے شائے ہوپ، جانسن چارلس، گداکیش موتی، مائیکل بریسویل، جوش لٹل ، طیب طاہر، عاکف جاوید، کامران غلام محمد حسنین اور دیگر کا انتخاب کیا تھا۔

پشاور زلمی نے ٹام کوہلی کیڈمور، کوربن بوش، نجیب اللہ زدران، الزاری جوزف، ناہید رانا، محمد علی، عبدالصمد، حسین طلعت اور احمد دانیال کو حصہ بنایا تھا۔

کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے، لٹن داس، عباس آفریدی، خوشد شاہ، عامر جمال، عمیر بن یوسف اور دیگر کو منتخب کیا جب کہ کین ولیمسن اور محمد نبی کا بھی انتخاب کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں میتھیو شارٹ، جیسن ہولڈر، ایندریو گوس، ریسی وین ڈر ڈوسن، سلمان ارشاد ، محمد نواز اور دیگر کا انتخاب کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، سری لنکا کے کوشل پریرا، انگلینڈ کے ٹام کرن ، سیم بلنگز، رشاد حسین، آصف آفریدی، آصف علی، محمد نعیم اور دیگر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیپ مین، فن ایلن، ائل جمیسن، کوشل مینڈس، شان ایبٹ، شعیب ملک، فہیم اشرف، خرم شہزاد، دانش عزیز سمیت دیگر کو چنا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ کو ٹیم کا حصہ بنایا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینیم کیٹیگری پاکستان سپر لیگ انتخاب کیا تھا قذافی اسٹیڈیم نیوزی لینڈ کے پشاور زلمی نے کراچی کنگز نے منتخب کیا تھا کا انتخاب کیا لاہور قلندرز ملتان سلطانز کرکٹ اسٹیڈیم کو منتخب کیا نے پلاٹینیم کیٹیگری میں کیا تھا جب ایس ایل 10 اور دیگر اپریل کو کا ا غاز

پڑھیں:

ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

جے پور: بھارتی کرکٹ اسٹار اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

اتوار کو آئی پی ایل 2025 کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف مقابلے کے دوران کوہلی نے اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 ففٹیز بنانے والے دنیا کے دوسرے اور بھارت کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ اپنے 405ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ففٹیز آسٹریلوی اوپنر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے نام ہیں، جنہوں نے 400 میچز میں 108 ففٹیز اسکور کیں۔ کوہلی 405 میچز میں 100 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے زیادہ ففٹیز:

ڈیوڈ وارنر – 108 (400 میچز)

ویرات کوہلی – 100 (405 میچز)

بابر اعظم – 90 (311 میچز)

کرس گیل – 88 (463 میچز)

جوس بٹلر – 86 (440 میچز)

آئی پی ایل میں بھی کوہلی کا ریکارڈ شاندار ہے۔ راجستھان کے خلاف ان کی حالیہ نصف سنچری آئی پی ایل میں ان کی 58ویں ففٹی تھی، جب کہ لیگ میں ان کے مجموعی 50 پلس اسکورز کی تعداد 66 ہوگئی ہے، جو ڈیوڈ وارنر کے برابر ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 62 ففٹیز اور 4 سنچریاں اسکور کیں، جبکہ کوہلی نے اب تک 58 ففٹیز اور 8 سنچریاں بنائی ہیں۔

آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 50+ اسکورز:

ویرات کوہلی – 66

ڈیوڈ وارنر – 66

شیکھر دھون – 53

روہت شرما – 45

کے ایل راہول – 43

اے بی ڈی ویلیئرز – 43

کوہلی موجودہ سیزن میں بھی شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ناقابل شکست 59 رنز سے آغاز کیا، چنئی کے خلاف 31، گجرات کے خلاف صرف 7 پر آؤٹ ہوئے، مگر ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار 67 رنز بنائے، جبکہ دہلی کے خلاف 22 رنز کا حصہ ڈالا۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کتنے پاکستانی ملک چھوڑ گئے اور کہاں منتقل ہوئے؟
  • لاہور: نواب ٹاؤن میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر،انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،جانیں
  • ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
  • اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
  • لاہور کا لالہ جو کرکٹ کی تاریخ میں امر ہوگیا
  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے