کراچی:

شہر قائد میں ڈمپر اور ٹرالر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ لیاقت آباد چار نمبر، ارم بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹرالر کو جلنے سے بچا لیا اور اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔

جبکہ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے ایس ایچ او کی نگرانی میں تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے آ سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق

ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے رہائشی اور متوفی راؤ محمد اخلاق موٹرسائیکل رائیڈر ہے۔

ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رائیدر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی، جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل کو تھانے منتقل کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی پیش گوئی
  • کراچی، ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق
  • کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • کھٹمنڈو زلزلے سے لرز اٹھا، 6.1 شدت کا جھٹکا محسوس کیا گیا
  • بولیویا میں مسافر بس حادثے میں 33 افراد ہلاک
  • کراچی: ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
  • کراچی، قاتل واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • کراچی سے سوات جانیوالی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق