Daily Pakistan:
2025-02-28@18:31:53 GMT

ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کے لیے خوش خبری

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کے لیے خوش خبری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹس نے ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کے لیے خوش خبری سنادی ہے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچ گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے اور ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور پرنٹرز کے تیکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات کی۔مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نئے پرنٹرز کی مدد سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنگشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں کسی بھی ملزم کو معاف نہیں کیا جائے گا، کراچی پولیس چیف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈی جی پاسپورٹس

پڑھیں:

مصطفی عامر قتل کیس؛ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

ویب ڈیسک: مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں  پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

 بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا۔ علاوہ ازیں  گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس بریفنگ کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔

 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
  • ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کیلئے خوش خبری آ گئی
  • ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر
  • ای پاسپورٹس بنوانے والوں کے لیے خوشخبری ؛ 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز آگئے 
  • مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلیے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی
  • کراچی، ایکسپریس نیوز کا ملازم موبائل فون اور نقدی سے محروم
  • مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات کیلیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ پولیس کی درخواست منظور، ملزم کی خواہش پوری نہیں ہو سکی
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب