— فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی میں سینئر رہنما پر تشدد کے بعد جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد نے 3 سینئر رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔ 

نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عطاء اللّٰہ نے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غلام رسول پر حملہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مزید رہنما بھی موجود تھے۔

PTI اور JUI مل جائے تو حکومت کو چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے، تجزیہ کار

کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ.

..

نوٹس کے مطابق پارٹی ڈسپلن اور سیکیورٹی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔ 

ملوث افراد سے 48 گھنٹوں میں وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ غیر تسلی بخش جواب پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور قیادت کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان جھڑپ آئین بحالی تحریک کے رہنمائی کی آمد پر ہوئی تھی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

کراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ  کیا ہے؟

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504  کے تحت درج کیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں میں ہل چلانے کی ویڈیو وائرل

ملزمان کے خلاف اسلحہ کی نمائش کرنے پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن و ایس پی کلفٹن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس مقدمے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں، پولیس افسران مدعی مقدمہ سے رابطے میں ہیں۔ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک گاڑی سوزوکی آلٹو کو ناصرف روکتی ہے بلکہ اس میں موجود افراد پر تشدد بھی کیا جاتا ہے۔ تشدد کرنے والے افراد تعداد میں زیادہ ہیں اور ان کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلحہ ایف آئی آر بوٹ بیسن تشدد کراچی نشہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شہری پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کی تفصیلات حاصل کرلیں، پولیس
  • کراچی کیلئے نہ وفاق کے پاس پیسہ ہے، نہ سندھ حکومت کے پاس: ارسلان خالد
  • پیپلز پارٹی کے عہدیدار پر تشدد میں ملوث ملزمان گرفتار
  • پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر اختیار ولی پارٹی قیادت سے ناراض
  • کراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ  کیا ہے؟
  • کراچی، مسلح افراد کا شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار پر مسلح افراد کا بہیمانہ تشدد
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین