کراچی، ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے رہائشی اور متوفی راؤ محمد اخلاق موٹرسائیکل رائیڈر ہے۔
ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رائیدر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی، جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل کو تھانے منتقل کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ن لائن موٹر موٹر سائیکل جاں بحق اور
پڑھیں:
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
لاہور:چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔
پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے قریبی علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔