پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد قائم مقام وی سی جامعہ این ای ڈی کراچی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
جامعہ این ای ڈی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 15 روز کے اندر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو کراچی کی جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا۔ جامعہ این ای ڈی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی دوسری 4 برس کی مدت مکمل ہونے پر قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وہ مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک اس عہدے پر فائز رہیں گے، ڈاکٹر سروش لودھی کی مدتِ ملازمت رواں ماہ 21 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے۔ محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکریٹری عباس بلوچ نے قائم مقام وی سی کیلئے 3 نام بھیجے تھے، جن میں آرکیٹیکچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل شیخ اور شعبہ برقیات کے پروفیسر سعد احمد قاضی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر ترین پروفیسر ہونے کے ناتے ڈاکٹر نعمان احمد کے نام پر اتفاق کیا ہے، ڈاکٹر نعمان 22 مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ادھر جامعہ این ای ڈی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 15 روز کے اندر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد جامعہ این ای ڈی وائس چانسلر
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر روک دیا گیا
—فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اگر آج ملاقات نہیں کروائی گئی تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی آج ہماری ملاقات کرائی جائے گی۔
اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں آج پھر روکا گیا ہے اس کا مطلب یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو رہنماؤں کی فہرست بھجوا دی۔
فہرست میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔
راجہ ناصر عباس، احمد خان بچھر اور زرتاج گل کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔