Daily Mumtaz:
2025-04-19@07:32:05 GMT

کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مغرب سے خنک ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا؛ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ

کوئٹہ:

بلوچستان میں سورج سوا نیزے  پر آ گیا اور درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25، ژوب میں 35، سبی میں 46، تربت میں 43، نوکنڈی میں 43، چمن میں 36، گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو ، عوام کو محتاط رہنے کی تاکید
  • بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا؛ کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟
  •   گرمی کی لہر: ٹمپریچر  49 ڈگری تک پہنچ گیا
  • کراچی میں گرمی کا سلسلہ جاری، شہید بینظیرآباد میں پارہ 49 ڈگری ریکارڈ
  • کراچی کا موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا؛ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ
  • کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان: وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کی پیشگوئی
  • کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ملک میں درجۂ حرارت میں اضافے، بارشوں میں کمی کا امکان