کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لیاقت آباد، گجر نالے کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو جلانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حب ریور روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
نیو سبزی منڈی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے اور پانچ لاکھ روپے لوٹنے کا مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق 16 اپریل بروز بدھ سپر ہائی وے پر واقعے نیو سبزی منڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے عبد الکریم نے شہری کو زخمی کیا اور 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ تاجر محمد اقبال کی مدعیت میں تین نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا ہے۔
مدعی کے محمد اقبال کے مطابق وہ مختلف مقامات سے رقم وصول کرنے کے بعد منڈی میں حساب کتاب میں مصروف تھا کہ اچانک تین ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد اقبال کا ملازم عبدالکریم شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی کو دو گولیاں لگی تھیں۔۔
پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں تینوں ملزمان کو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، اور تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔