تکنیکی ،آپریشنل وجوہات، کراچی سے روانہ ہونیوالی 8 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی آٹھ پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304،کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرقاز نائن پی 840 ،کراچی سے لاہور ایئربلو کی پرواز پی اے 402،کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 370شامل ہیں۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش
دوسری طرف کراچی سے اسلام آباد ایئربلو کی پرواز پی اے 208 ،کراچی سے اسلام آباد ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125 ،کراچی سے لاہورایئرسیال کی پرواز پی ایف 145منسوخ کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔